Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیاسی طور پر بیدار شخص پالیٹیکل کنسلٹنٹ بن سکتا ہے

Updated: May 03, 2024, 4:00 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

پالیٹیکل کنسلٹنٹ، جسے پالیٹیکل ایڈوائزر (سیاسی مشیر) یا پالیٹیکل اسٹریٹجسٹ بھی کہا جاتا ہے، جو امید وار کو سیاسی عمل اور امور کو سمجھانے میں اور انتخابات (الیکشنز) جیتنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سیاسی مشیر انتخابی مہم،پارٹیوں اور مفاداتی گروپوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کرنے، رقم اکٹھا کرنے اور ووٹروں تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے بھی کام کرتا ہے۔

One of the most important responsibilities of a political consultant is to create a positive public image of the hopeful. Photo: INN
سیاسی مشیر کی ذمہ داریوں میں امید وارکی مثبت عوامی امیج بنانا سب سے اہم ہے۔ تصویر : آئی این این

پالیٹیکل کنسلٹنٹ، جسے پالیٹیکل ایڈوائزر (سیاسی مشیر) یا پالیٹیکل اسٹریٹجسٹ بھی کہا جاتا ہے، جو امید وار کو سیاسی عمل اور امور کو سمجھانے میں اور انتخابات (الیکشنز) جیتنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سیاسی مشیر انتخابی مہم،پارٹیوں اور مفاداتی گروپوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کرنے، رقم اکٹھا کرنے اور ووٹروں تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے بھی کام کرتا ہے۔ سیاسی مشیر کا کام دلچسپ اور چیلنجنگ دونوں ہوسکتا ہے۔ایک کامیاب سیاسی مشیر انتخابات کے نتائج اور ملک کی سمت پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔
پالیٹیکل کنسلٹنٹ کا مستقبل
 سیاست نہ صرف معاشرے اور اس کے لوگوں کی بہتری میں مسلسل شامل ہیں بلکہ ملک کو ایک مضبوط اور اٹوٹ جمہوریت بنانے کیلئے بھی کام کرتا ہے۔عموماً سیاسی مشیر سرکاری ایجنسیوں اور تنظیموں یا غیر سرکاری تنظیموں کیلئے کام کرتا ہے۔سرکاری تنظیمیں اپنے امیدواروں اورمنیجرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے سیاسی مشیروں کی خدمات حاصل کرتی ہیں تاکہ آرگنائزیشن کو مارکیٹ میں بہترین برانڈ کے طور پر پیش کیا جا سکے۔
پالیٹیکل کنسلٹنٹ کیسے بنیں؟
بارہویں کسی بھی اسٹریم سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
پالیٹیکل کنسلٹنٹ بننے کیلئے پالیٹیکل سائنس، جرنلزم،پبلک پالیسی، ڈیٹاسائنس، سوشیالوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،سائیکالوجی اور بزنس مینجمنٹ میں بیچلر کورسیز کئے جاسکتے ہیں۔
اس شعبے میں مزید مہارت اور معلومات کیلئے مذکورہ بالا کورسیز میں ماسٹرز پروگرام بھی کیا جاسکتا ہے۔
معروف تعلیمی ادارے
ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز،ممبئی
ساوتری بائی پھلے پونے یونیورسٹی،پونے
مراٹھواڑہ یونیورسٹی، اورنگ آباد
پالیٹیکل کنسلٹنٹ کی تنخواہ
پالیٹیکل کنسلٹنٹ کی سالانہ اوسط تنخواہ ۷؍ لاکھ سے ۹؍ لاکھ روپے ہوتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK