Inquilab Logo

رکشا بندھن میں اکشے کی بہنیں سعدیہ ،شاہزمین ،دپیکا اور اسمرتی ہونگی

Updated: June 29, 2022, 2:04 PM IST | Agency | Mumbai

اکشے کمار کی اداکاری سے سجی فلم ’رکشا بندھن‘ ۱۱؍اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ ایک فیملی ڈراما فلم ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 اکشے کمار کی اداکاری سے سجی فلم ’رکشا بندھن‘ ۱۱؍اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ ایک فیملی ڈراما فلم ہے۔آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا ٹریلرریلیز ہوچکا ہے جس میں اکشے ۴؍بہنوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ان کی بہنوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
سعدیہ خطیب:فلم رکشا بندھن میں سعدیہ خطیب اکشے کمار کی بہن کے رول میں نظر آنے والی ہیں۔ سعدیہ اس سے پہلے ودھو ونود چوپڑہ کی فلم ’شکارہ‘ میں نظر آچکی ہیں۔ اسی فلم سے سعدیہ نے اداکاری کا آغاز کیا ہے۔ وہ سوشل میڈیاپر بہت فعال ہیں۔انہیں انسٹاگرام پر ۱۸؍ہزار سے زیادہ افراد فالو کرتے ہیں۔
شاہزمین کور:اداکارہ شاہزمین کوربھی ’رکشا بندھن‘ میں اکشے کی بہن بنی ہیں۔ شاہزمین اسی فلم سے اداکاری کا آغاز کررہی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے تقریباً ۱۵۰۰؍ فالوئر ہیں۔ انہیں رقص کا بھی شوق ہے۔
دپیکا کھنہ:دپیکا بھی فلم رکشا بندھن میں بہن کے کردار میں نظر آئیں گی۔ان کی بھی یہ پہلی فلم ہے۔ ہمیشہ سے ہی دپیکا اداکارہ بنناچاہتی تھیں۔ فلم میں وہ ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی زندگی کا اہم مقصد کھانا ہے۔ اس سے پہلے دپیکا بہت سارے ٹی وی شو میں نظر آچکی ہیں۔
اسمرتی شریکانت:رکشا بندھن میں اسمرتی بھی بہن کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اسمرتی اپنی فٹ نس کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ماڈل بھی ہیں۔ ماڈلنگ کی  دنیا میں اچھا خاصا کام کرنے کے بعد اب وہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔انسٹا گرام پر اسمرتی کے تقریباً۱۲؍ہزار فالوئر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK