Inquilab Logo

فلم ’آدی پرش‘ کے وی ایف ایکس کیلئے۱۰۰؍کروڑروپے خرچ ہوں گے

Updated: November 09, 2022, 11:52 AM IST | Agency | Mumbai

پربھاس اور کریتی سینن کی افسانوی ڈرامہ فلم آدی پورش کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کر دی گئی ہے۔

Prabhas in the movie Adipurush.Picture :INN
فلم آدی پرش میں پربھاس۔ تصویر:آئی این این
  1.  پربھاس اور کریتی سینن کی افسانوی ڈرامہ فلم آدی پورش کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کر دی گئی ہے۔ پہلےیہ فلم جنوری میں ریلیزہونےوالی تھی لیکن اب میکرزنےاسے جون ۲۰۲۳ء میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس  کا باضابطہ اعلان خود فلم کے ڈائریکٹر اوم راوت نے کیا ہے۔سوشل میڈیا پرپوسٹ شیئر کرتے ہوئے اوم نےفلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کاانکشاف کیا ہے۔ اب یہ فلم۱۶؍جون۲۰۲۳ءکوریلیز ہوگی۔ میکرز نے یہ فیصلہ فلم کے وی ایف ایکس اور ویژول تجربے کو بہتر بنانے کیلئے کیاہے۔ جس کی وجہ سے اب ارجن کپور کی فلم کتے۱۳؍جنوری کو ریلیز ہوگی۔
    وی ایف ایکس کیلئے۱۰۰؍کروڑ روپے
     اس سے پہلے فلم کا بجٹ۴۰۰؍کروڑ تھا۔ لیکن رپورٹس کے مطابق وی ایف ایکس کو بہتر بنانے کے لیے۱۰۰؍کروڑ روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں۔ ایسے میں فلم کا بجٹ اب۵۰۰؍کروڑ ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ ہندوستان کی سب سے زیادہ بجٹ والی فلم بن جائے گی۔
    اب فلم کتے۱۳؍جنوری کو ریلیز ہوگی
     آدی پورش پہلے۱۲؍جنوری کو ریلیز ہونے والی تھی۔ لیکن ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کے بعد اب ارجن کپور، تبو، کونکنا سین شرما اور نصیر الدین شاہ کی فلم کتےاسی ویک اینڈ پر ریلیز ہوگی۔ میکرز نے گزشتہ سال ہی اس فلم کا پوسٹر جاری کیا تھا تاہم اب تک کتے کی کہانی کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ ارجن کپور نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم کتےکا پوسٹر شیئرکرتےہوئےفلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ فلم ۱۳؍ جنوری ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہوگی۔ آدی پرش کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کے بعد صرف ایک بڑے بجٹ کی بالی ووڈ فلم پٹھان جنوری میں ریلیز ہونی تھی۔ لیکن اب وشال بھردواج کی فلم کتےبھی اسی ماہ ریلیز کی جائے گی جو ایک ملٹی اسٹارر فلم ہے۔
    جون میں ریلیز ہونے والی فلمیں
     جون کامہینہ شائقین کے لیے تفریح سے بھرپور ہونےوالا ہے۔۲؍جون کو کنگ خان کی فلم جوان ریلیزہوگی۔۱۶؍جون کو پربھاس اور کریتی کی آدی پرش،۲۳؍جون کو آیوشمان کھرانہ کی فلم ڈریم گرل۲؍ اور۲۹؍جون کو کارتک کی فلم ستیہ پریم کی کتھا ریلیز ہوگی۔ ایسے میں باکس آفس پر تمام فلموں کا سخت مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK