Inquilab Logo

فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے۲۶؍ برس مکمل

Updated: August 08, 2020, 3:00 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت نے اپنی سپر ہٹ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے۲۶؍برس مکمل ہونے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Madhuri Dixit. Photo: INN
مادھوری دکشت۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت نے اپنی سپر ہٹ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے۲۶؍برس مکمل ہونے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی مادھوری دکشت اور سلمان خان اسٹارر فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے ۲۶؍ برس مکمل ہوچکے ہیں ۔ سورج بڑجاتیہ کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ ۵؍ اگست۱۹۹۴ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم ۱۹۸۲ء میں ریلیز بھوجپوری فلم ’ندیا کے پار‘ کا ری میک تھی۔ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ میں سلمان خان ، مادھوری دکشت ، موہنیش بہل ، رینوکا شاہانے اور آلوک ناتھ نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔یاد رہے کہ اس فلم نے باکس آفس اچھی آمدنی کی تھی اور اس نے کئی تھیٹرس میں سلور جبلی بھی منائی تھی۔ اس میں مادھوری اور سلمان خان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا تھا اور اس کے بعد ان دونوں نےچند فلموں میں کام کیا تھا۔ 
 مادھوری دکشت نے سوشل میڈیا پر فلم سے وابستہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تو اب یقین نہیں ہوتا کہ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے ۲۶؍سال مکمل ہوچکے ہیں ۔ ناقابل یقین ٹیم کی خوشگوار یادوں اور محنت کو یاد کرتے ہوئے جنہوں نے ہر منظر کو مکمل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، آج بھی فلم دیکھنے اور لطف اندوز ہونے والوں کا شکریہ ، بہت بہت شکریہ اور بہت سارا پیار۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK