Inquilab Logo

فلم آنند کی نمائش کے ۴۹ سال مکمل

Updated: March 13, 2020, 10:51 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معمر اسٹارامیتابھ بچن اور بالی ووڈ کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ کی فلم ’آنند‘ کی ریلیز کو۴۹؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔

Amitabh Bachchan and Rajesh Khanna - Pic : INN
امیتابھ بچن اور رجیش کھنہ ۔ تصویر : آئی این این

 بالی ووڈ کے معمر اسٹارامیتابھ بچن اور بالی ووڈ کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ کی فلم ’آنند‘ کی ریلیز کو۴۹؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ رِشی کیش مکھرجی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ اسٹارَر فلم ’آنند‘ ۱۲؍ مارچ ۱۹۷۱ءکو ریلیز ہوئی تھی جس کی نمائش کو پورے ۴۹؍ سال گزرگئے ہیں۔ امیتابھ بچن نے فلم سے وابستہ اپنی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ اس فلم کے ذریعے ایک ہی رات میں سپراسٹار بن گئے تھے۔ امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر اپنے ایک شائقین کو ’ری ٹویٹ‘ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم کی ریلیز تک لوگ انہیں پہچانتے نہیں تھے۔ صبح جب وہ اپنی کار میں پیٹرول بھروانے گئے ہوئے تھے تب انہیں کسی نے بھی نہیں پہچانا تھا۔ شام کو جب دوبارہ وہ اسی پیٹرول پمپ پر پہنچے تو انہیں دیکھنے کیلئے بھیڑ جمع ہو گئی تھی۔ اس قصے کو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا یہ سچ ہے اور وہ پٹرول پمپ ارلا میں واقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK