Inquilab Logo

جیکلین کے انسٹا پر۶۰؍ ملین فالوورس 

Updated: April 25, 2022, 12:57 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈیس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورس کی تعداد۶۰؍ ملین ہونے پر شاندار پارٹی کی ہے۔ جیکلین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

 Jacqueline Fernandez.Picture:INN
جیکلین فرنانڈیس ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈیس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورس کی تعداد۶۰؍ ملین ہونے پر شاندار پارٹی کی ہے۔ جیکلین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ ان تصاویر میں بہت خوش نظر آرہی ہیں اور ان کے سامنے میز پر دو کیک رکھے ہوئے ہیں جوکہ انسٹا پر ان کے فالوورس کی۶۰؍ ملین ہونے کی خوشی کو منانے کیلئے  خصوصی طور پر بنوائے گئے ہیں۔ اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہم اب ۶۰؍ملین کی فیملی ہیں۔‘‘انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’’اس سفر میں میرے ساتھ رہنے کے لئے آپ کا شکریہ۔‘‘اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ مداحوں اور فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے اُنہیں سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت پر مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK