Inquilab Logo

جب شاہ رخ خان کندھےکی چوٹ کے سبب ذہنی تنائو میں مبتلا تھے

Updated: December 24, 2021, 11:45 AM IST | Agency | Mumbai

آرین خان کی گرفتاری اور رہائی کے بعد کنگ خان پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے ، بیٹے پر کوئی بات نہیں

Shah Rukh Khan.Picture:INN
شاہ رخ خان کئی ماہ بعد میڈیا کے سامنے آئے۔ تصویر: آئی این این

زندگی میں چھوٹے چھوٹے  واقعات و حادثات انسان کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیتے ہیں اور یہ معاملہ عام لوگوں کی طرح اداکاروں کے ساتھ بھی ہے۔بالی ووڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان  اکثر اپنے تلخ ماضی سے متعلق بات لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔  حال میں ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا  کہ کس طرح کندھے کی چوٹ ان کیلئےذہنی تناؤ کا سبب بنی۔ انہوں نے بتایا کہ کندھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے  میری صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔  اس کے سبب مجھے جسمانی تکالیف کا سامنا تو کرنا ہی پڑا تھا ۔ ساتھ ہی میں شدید ذہنی تنائو کا شکار ہو گیا۔  ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ شکر ہے کہ اب میں اس کیفیت میں نہیں ہوں ۔ بہت جلد  میں تنائو سے نکل آیا۔   یاد رہے کہ ماضی قریب میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے آرین خان کی منشیات کیس میں گرفتاری اور ضمانت کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے۔ اس کے بعد اداکار کو ایک کمپنی کی تقریب میں دیکھا گیا۔ اپنے انٹرویو کے دوران انہوں نے آرین کے تعلق سے کوئی بات نہیں کی۔ آرین خان جب جیل میں تھے اس وقت بھی شاہ رخ نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی تھی۔ نہ ہی ٹویٹر پر اس تعلق سے کوئی بیان جاری کیا تھا۔   یاد رہے کہ  اس وقت شاہ رخ خان جاسوسی پر مبنی فلم ’پٹھان‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی ریلیز ۲۰۲۲ء میں متوقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK