Inquilab Logo

عامر خان اور کرن راؤ کا ’پانی فاؤنڈیشن‘ دنیا کاسب سے بڑا ثقافتی منصوبہ

Updated: May 24, 2020, 11:22 AM IST | Agency | Mumbai

پرفیکشنسٹ خان اور کرن راؤ کے ’پانی فاؤنڈیشن‘ کے تعلق سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنر اور اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو ملسن نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک قسط جاری کی ہے جس میں انہوں نے اس پروجیکٹ کو ایک شاندار پروجیکٹ بتایا ہے

Aamir Khan and Kiran Rao - Pic : INN
عامر خان اور کرن رارؤ ۔ تصویر : آئی این ا ین

پرفیکشنسٹ خان اور کرن راؤ کے ’پانی فاؤنڈیشن‘ کے تعلق سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنر اور اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو ملسن نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک قسط جاری کی ہے جس میں انہوں نے اس پروجیکٹ کو ایک شاندار پروجیکٹ بتایا ہے۔ اینڈریو نے واٹرشیڈ مینجمنٹ پر کئے گئے کام کو سمجھنے کیلئے مہاراشٹر کے ایک گاؤں کا دورہ کیا تھا۔ ’پانی فاؤنڈیشن‘ کے زیر اہتمام واٹر کپ مقابلے کی وجہ سے دیہاتیوں نے ان کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے پروفیسر اینڈریو ملسن نے اسے دنیا کا سب سے بڑا ’پرمایکلچر پروجیکٹ‘ قرار دیا ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے اس پر ایک مختصر فلم بھی بنائی ہے اور اسے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی جاری کیا ہے۔ پانی فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو پائیدار ماحول کیلئے فعال طور پر کام کرتی ہے۔ یہ ریاست مہاراشٹر میں خشک سالی کی روک تھام اور پانی کے انتظام کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔ اس تنظیم کی بنیاد عامر خان ، کرن راؤ ، رینا دتہ اور ستیجیت بھٹکل نے رکھی ہے۔ ’پانی فاؤنڈیشن‘ کا مقصد ریاست بھر کے بہت سے دیہاتوں میں پانی کی فراہمی کو بحال کرنا ہے۔ ’پانی فاؤنڈیشن‘ نے دیہاتیوں کو ’واٹرشیڈ مینجمنٹ‘ کی تربیت فراہم کی ہے ، جس کے ذریعہ دیہاتیوں نے ایک متحدہ محاذ تشکیل دیا اور پورے حوض میں پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئے ایک ’اسپیل وے‘ کی سطح کو بڑھایا، جس کے نتیجے میں انہیں وافر مقدار میں پانی فراہم ہو گیا ہے۔ حیرت انگیز نتیجے کے سبب یہ ایک کامیاب ترین منصوبہ بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK