Inquilab Logo

فلم لال سنگھ چڈھا کے تعلق سے عامر خان افسردہ ہوجاتے ہیں

Updated: March 31, 2022, 12:32 PM IST | Agency | Mumbai

اکثر وہ اس فلم کے بارے میں شبہ میں پڑ جاتے ہیں کہ لوگوں کو یہ پسند آئے گی یا نہیں

Aamir Khan.Picture:INN
عامر خان۔ تصویر: آئی این این

عامر خان ان دنوں اپنی فلم لال سنگھ چڈھا میں کافی مصروف ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس سے قبل فلم سے متعلق تمام کام مکمل کئے جا رہے ہیں۔یہ فلم عامر خان کیلئے کسی ڈریم پروجیکٹ سے کم نہیں جس میں انھوں نے کئی سال گزارے ہیں لیکن اس فلم کو لے کر عامر خان کئی بار ڈپریس(افسردہ) ہو جاتے ہیں۔عامر خان نے خود سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لال سنگھ چڈھا کے بارے میں بھی کافی باتیں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس فلم سے کیسے وابستہ ہوئے ہیں اور کئی بار وہ اس کو لے کر افسردہ ہو جاتے ہیں اور کئی بار بہت خوش ہوتے ہیں۔ دراصل، عامر خان کو کئی بار لگتا ہے کہ انہوں نے ایک بہترین فلم بنائی ہے، لیکن کئی بار وہ اس فلم  کے بارے میں شبہ میں پڑ جاتے ہیں کہ لوگوں کو یہ پسند آئے گی یا نہیں۔ اس لیے وہ اکثر پریشان رہتے ہیں۔ عامر خان نے زندگی سے جڑے کئی پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اپنی زندگی میں وہ اپنے کام کو سب کچھ سمجھتے تھے اور یہی ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ کام کے آگے انہوں نے نہ تو اپنے گھر والوں پر توجہ دی اور نہ ہی انہیں وقت دیا۔ آہستہ آہستہ رشتے ان سے دور ہوتے گئے لیکن لاک ڈاؤن کے دو سال میں انہوں نے سوچا کہ انہوں نے کیا کھویا ہے۔
غصے میں چھوڑ دی تھی ایکٹنگ
 عامر خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے غصے میں اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ لاک ڈاؤن میں جب انہیں اندر سے اپنی غلطیوں کا احساس ہوا تو انہوں نے انڈسٹری کو الوداع کہنے کا ذہن بنا لیا تھا لیکن اس وقت  انہیں کرن راؤ نے انہیں ایسا نہ کرنے کے لئے سمجھایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK