Inquilab Logo

عامر خان اپنے کام کو سوشل میڈیا پر ترجیح دیتے ہیں

Updated: January 28, 2020, 2:41 PM IST | Agency | Mumbai

پرفیکشنسٹ خان عامر کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر تعمیری تنقید کو ہمیشہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ ذاتیات پر بلا وجہ حملہ کرنے والوں کی باتوں پر متوجہ نہیں ہوتے۔

عامر خان ۔ تصویر : آئی این ان
عامر خان ۔ تصویر : آئی این ان

پرفیکشنسٹ خان عامر کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر تعمیری تنقید کو ہمیشہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ساتھ ہی وہ ذاتیات پر بلا وجہ حملہ کرنے والوں کی باتوں پر متوجہ نہیں ہوتے۔ عامر واحد اداکار ہیں جو دیگر اداکاروں کی طرح نہ تو ایوارڈ فنکشن میں جاتےہیں، نہ ہی عوامی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں اور سال میں ایک سے زیادہ فلم میں کام نہیں کرتے ہیں۔ عامر خان نمبر وَن پوزیشن کی دوڑ میں بھی کبھی شامل نہیں ہوئے اور نہ ہی انہیں لوگوں سے دور ہونے کا خوف ستاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی وہ اپنے بنائے ہوئے اصول پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کئی بڑے ستاروں کے سوشل میڈیا پر آنے کے کافی بعد یعنی  ۲۰۱۸ء میں انسٹا گرام پر اپنا اکاؤنٹ شروع کیا تھا۔ عامر سے جب اس تاخیر کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ ’’سچ بات یہ ہے کہ میں آدھا وقت اپنی دنیا میں مست رہتا ہوں۔ اسی لئے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کم ہی نظر آتا ہوں۔ آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ میں سوشل میڈیا پر لوگوں کے ساتھ فعال نہیں ہوں۔‘‘  وہ اپنی فلموں اور دیگر کاموں کے ذریعے لوگوں سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں۔ اس بابت انہوں نے کہا کہ ’’میرے نزدیک لوگوں سے جُڑنے کا بہترین ذریعہ میری فلمیں، ٹی وی شو ’ستیہ میو جیتے‘ اور ’پانی فاؤنڈیشن‘ کا کام ہے۔ میرے نزدیک میرا کام سب چیزوں سے زیادہ اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK