Inquilab Logo

کرن کی باتیں سننا اور سمجھنا میرے لئے اہم ہے: عامر خان

Updated: March 22, 2022, 12:29 PM IST | Agency | Mumbai

عامر خان کا کہنا ہے کہ اُنہیں زندگی کا سب سے بہتر تحفہ ان کی سابق اہلیہ، فلمساز کرن راؤ نےدیا ہے۔

Aamir Khan and Kiran. Picture:INN
عامر خان اور کرن راؤ ۔ تصویر: آئی این این

 عامر خان کا کہنا ہے کہ اُنہیں زندگی کا سب سے بہتر تحفہ ان کی سابق اہلیہ، فلمساز کرن راؤ نےدیا ہے۔   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان سے حال ہی میں ایک صحافی نے اُنہیں زندگی میں ملنے والے بہترین تحفے کے بارے میں پوچھا تھا۔ جس پر عامر خان نے انکشاف کیا کہ اُنہیں زندگی میں  بہترین تحفہ ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے ابھی دو تین دن پہلے ہی دیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا ’’ دو تین دن پہلے اُنہوں نے کرن سے پوچھا کہ ان کے اندر ایسی کون سی خامیاں ہیں جنہیں وہ دور کرسکتے ہیں۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا ’’ اُنہوں نے کرن سے یہ سوال اس لئے پوچھا کیونکہ کرن کے ساتھ ان کا ایک گہرا رشتہ رہا اور کرن اُنہیں بہت قریب سے جانتی ہیں۔‘‘ عامر خان نے کرن راؤ کی تعریف کرتے ہوئے کہا  ’’کرن نے اُنہیں ان چیزوں کے بارے میں بہت اچھے طریقے سے سمجھایا جنہیں وہ بہتر کرسکتے ہیں۔‘‘  عامر خان  نے کہا کہ اُنہیں لگا کہ کرن کو سننا اور کرن کی کہی ہوئی باتوں کو سمجھنا ان کے  لئے بہت اہم تھا۔ اُنہوں نےمزید کہا کہ دراصل یہ سوال پوچھنے کا مقصد یہ جانناتھا کہ ایک دوسرا انسان جو بھی ان کے قریب ہو، اُنہیں کیسے دیکھتا ہے اور آپ میں کیا بہتری دیکھنا چاہتا ہے۔ اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں یہ  بہترین تحفہ ہے جو اُنہیں کرن نے دیا ہے۔ اس کے بعد عامر خان سے یہ سوال بھی کیا گیا  کہ کیا کرن سے یہ بہترین تحفہ حاصل کرنے کے بعد اس پر عمل کرنا شروع کیا یا نہیں؟  جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کرن کی ان باتوں پر فوری عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ عامر خان نے پہلی شادی رینا دتہ سے کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK