Inquilab Logo

عامر خان ’کمپینینس‘ کا ہندی ریمیک بنائیں گے

Updated: March 16, 2022, 11:37 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار عامر خان ہسپانوی فلم ’کمپینینس‘ کا ہندی ریمیک بنا سکتے ہیں۔

Aamir Khan.Picture:INN
عامر خان ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار عامر خان ہسپانوی فلم ’کمپینینس‘ کا ہندی ریمیک بنا سکتے ہیں۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ عامر خان ہدایت کار آرایس پرسنا کے ساتھ مل کر ایک فلم بنانے جا رہے ہیں جو ہسپانوی فلم ’کمپینینس‘ کا ریمیک ہوگی۔ اس فلم کو سونی انڈیا کی جانب سے پروڈیوس کیا جائے گا۔ عامر خان نے اس تعلق سے پوچھے جانے پر بتایا کہ یہ فلم ابھی پلاننگ کے مرحلے میں ہے ۔ فلم کی پلاننگ مکمل ہونے پر وہ خود اس کا اعلان کریں گے۔عامر خان نے بتایا’’میں نے ابھی تک اس فلم کا اعلان نہیں کیا، آپ لوگوں کو اس تعلق سے کیسے پتہ چلا؟ ابھی یہ فلم پلاننگ کے مرحلے میں ہے۔ جب اس کی پلاننگ مکمل ہو جائے گی تو میں خود اس کا اعلان کروں گا۔ اس فلم کے سلسلے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔‘‘    عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ جلد ہی باکس آفس پر ریلیز  ہو گی ۔ اس فلم میں عامر خان کرینہ کپور خان کےساتھ  نظر آئیں گے۔ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ ہالی ووڈ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا آفیشل ریمیک ہے۔ عامر اس فلم میں ’لال سنگھ چڈھا‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK