Inquilab Logo

عامر کی فلم ’`لال سنگھ چڈھا‘ کو آسکرزکے آفیشل پیج پر جگہ مل گئی

Updated: August 19, 2022, 12:58 PM IST | Agency | Mumbai

اکیڈمی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مشہورفلم ’فاریسٹ گمپ‘ سے موازنہ کیا

Aamir Khan and Kareena Kapoor in a scene from the film Lal Singh Chadha.Picture:INN
فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ایک منظر میں عامرخان اور کرینہ کپور۔۔ تصویر:آئی این این

  اداکار عامر خان کی فلم ’ لال سنگھ چڈھا‘ ۱۱؍ اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم پر شائقین اور ناقدین کی جانب سے ملاجلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کئی لوگ فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگ اس کی حمایت کررہے  ہیں۔ حال ہی میں آسکر اکیڈمی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کرکے `’لال سنگھ چڈھا‘ کی تعریف کی ۔آسکر اکیڈمی کی جانب سے شیئر کی گئی خصوصی مختصر ویڈیو میں دونوں فلموں `’لال سنگھ چڈھا‘ اور ’فاریسٹ گمپ‘ کے کچھ خاص مناظر کا موازنہ کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح `لال سنگھ چڈھا  نے ایک بار پھر فاریسٹ گمپ کا جادو  چلایا ہے۔ `لال سنگھ چڈھا  ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہونے والی ٹام ہینکس کی ’فاریسٹ گمپ‘ کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ ادیت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی `فلم ’لال سنگھ چڈھا‘  میں عامر کے علاوہ کرینہ کپور خان، مونا سنگھ اور ناگا چیتنیا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے آسکر اکیڈمی نے کیپشن میں لکھا: فاریسٹ گمپ بمقابلہ لال سنگھ چڈھا‘۔  رابرٹجیمی ککس اور ارک روتھ کی کہانی نے دنیا کو بدل دیاتھا۔ اسے ہندوستان میں ادت چندن اور اتل کلکرنی  نے اپنایا ہے اور لال سنگھ چڈھا کے روپ میں بنایا ہے۔ ٹام ہینکس کا کردار عامر خان نے ادا کیا ہے اور شاید وہ اس لقب سے مشہور ہوگئے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ فلم’ `فاریسٹ گمپ ‘ نے۶؍ آسکر ایوارڈ جیتے تھے اور اس فلم کو۱۳؍زمروںمیں نامزدکیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK