Inquilab Logo

اداکاراکشے کمار کا یوٹیوبر کو۵۰۰؍ کروڑروپے کے ہرجانے کا نوٹس

Updated: November 22, 2020, 5:00 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کمار نے سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں اداکار کے خلاف جھوٹے ویڈیوس اپ لوڈ کرکے اُن پر بے بنیاد الزامات لگانے پر ایک ہندوستانی یوٹیوبر کو ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

Akshay Kumar - Pic : INN
اکشے کمار ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کمار نے سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں اداکار کے خلاف جھوٹے ویڈیوس اپ لوڈ کرکے اُن پر بے بنیاد الزامات لگانے پر ایک ہندوستانی  یوٹیوبر کو ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
 ذرائع کے  مطابق اداکار اکشے کمار نے بہار سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر کو ہتک عزت کا نوٹس جاری کردیا ہے، انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں اکشے کمار پر جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے تھے۔
 اکشے کمار نے۱۷؍ نومبر کو آئی سی لیگل فرم قانونی کارروائی کے تحت یوٹیوبر کو معافی مانگنے اور ۵؍ سو کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس بھجوایا اور اس کے ساتھ ہی پولیس نے یوٹیوبر کو اپنے چینلز سے وہ تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا حکم بھی دیا جو اکشے کمار کے خلاف ہیں۔
 بالی ووڈ اداکار کے وکیل نے  میڈیا کو بتایا ’’بدنامی اور توہین آمیز ویڈیوز کی وجہ سے اکشے کمار کو ذہنی صدمے اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں شہرت اور خیر سگالی کا نقصان بھی شامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکار نے ۵؍ سو کروڑ روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔‘‘
 وکیل نے کہا ’ ’مذکورہ ویڈیوز اکشے کمار کے خلاف متعدد جھوٹے اور بےبنیاد الزامات عائد کرتے ہیں کہ اداکار نے ریا چکرورتی کے کینیڈا فرار ہونے میں مدد کی۔‘‘دوسری جانب قانونی فرم نے نوٹس میں کہا ’’یہ ویڈیوس جھوٹی، بے بنیاد اور ہتک آمیز ہیں اور جان بوجھ کر عوام کو گمراہ کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں جس سے اداکار کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔‘‘ اداکار نے نوٹس میں یوٹیوبر سے غیر مشروط معافی نامہ شائع کرنے اور ان تمام ویڈیوز کو ہٹانے کا حکم دیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے باز آجائیں۔خیال رہےکہ یوٹیوبر نے اب تک نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK