Inquilab Logo

اداکار بومن ایرانی جی ٹی پی ایل کے سفیر

Updated: March 15, 2021, 11:52 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اور باصلاحیت اداکاروں میں شمار ہونے والے بومن ایرانی جی ٹی پی ایل ہاتھوے کے برانڈ امبیسیڈر بن گئے ہیں۔ بومن ایرانی جلد ہی اس کمپنی کے اشتہار میں بھی نظر آئیں گے۔

Boman Irani.  Picture:INN
بومن ایرانی۔تصویر :آئی این این

  بالی ووڈ کے معروف اور باصلاحیت اداکاروں میں شمار ہونے والے بومن ایرانی  جی ٹی پی ایل ہاتھوے کے برانڈ امبیسیڈر بن گئے ہیں۔ بومن ایرانی جلد ہی اس کمپنی کے اشتہار میں بھی نظر آئیں گے۔بومن ایرانی نے کہاکہ براڈ بینڈ اور ڈیجٹیل کیبل فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ وابستہ ہوکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ میرے لئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے۔ ۱۹۹۰ء سے ملک میں کیبل ٹی وی دیکھ جارہاہے اور تب سے سبھی اسے پسند کررہے ہیں۔ میرے خیال میں پہلی بار کمپنی کسی اداکار کو اپنا سفیر بنایا ہے۔   انہوں نے کہاکہ ہم نے اس کی ٹیگ لائن بھی ’کنکشن دل سے ‘رکھی ہے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ عوام کے ساتھ جڑ سکیں۔ حال ہی میں بومن ایرانی نے ٹویٹر کے ذریعہ اطلاع  دی تھی کہ وہ اور ان کی بیوی نے کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا ہے۔ٹویٹر پر جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں  انہوں نے۴۵۔۵۰؍سے زائد عمر کے افراد کومخاطب کرکے کہا کہ وہ جلد سے جلد ویکسین کیلئے اپنا اندراج کرائیں۔بومن ایرانی نے کہاکہ سبھی چاہئے کہ وہ اپنی فیملی کے تعلق سے محتاط رہیں اور جلد سے جلد ویکسین لگائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK