Inquilab Logo

اداکارریتک روشن بھی ماہرہ خان کے مداح بن گئے

Updated: September 25, 2020, 10:44 AM IST | Agency | Mumbai

دنیا بھرمیں کروڑوں مداح بنانے والے بالی ووڈ کے سپراسٹار ریتک روشن پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح ہیں۔

Hrithik Roshan. Picture:INN
ریتک روشن۔ تصویر: آئی این این

 دنیا بھرمیں کروڑوں مداح بنانے والے بالی ووڈ کے سپراسٹار ریتک روشن پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح ہیں۔ موجودہ دورمیں کسی بھی فنکارکی مقبولیت کا پیمانہ سوشل میڈیا بن گیا ہے جس اسٹارکے سوشل میڈیا پر جتنے فالوورس ہوں گے وہ اتنا ہی مقبول ہوگا  تاہم لاکھوں کی تعداد میں فالوورس رکھنے والے یہ اسٹارس خود کسی کو فالو نہیں کرتے یا پھران چند گنے چنے افراد کو فالو کرتے ہیں جنہیں وہ پسند کرتے ہیں یا پھر جن کے مداح ہوتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارریتک روشن کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد۳۲ء۲؍ ملین یعنی ۳؍ کروڑ۲۲؍ لاکھ ہے لیکن انہوں نے خود صرف  ۱۷۰؍ لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے اوراس لسٹ میں ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ یعنی ریتک روشن ماہرہ خان کے مداحوں میں شامل ہیں اور انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔  واضح رہے جب سے ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’’رئیس‘‘ میں بطور ہیروئن کام کیا ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ  ہندوستان میں بھی انہیں بے حد پسند کیا جانے لگا ہے اور ہندوستان کے عوام کے ساتھ کئی بالی ووڈ فنکار بھی ان کے مداحوں میں شامل ہیں جن میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK