Inquilab Logo

اداکار پنکج کپور ۶۶؍ سال کے ہوگئے

Updated: May 31, 2020, 4:35 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کیلئے مشہور پنکج کپور کو۶۶؍ سال کے ہوگئے۔ پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ۲۹؍ مئی ۱۹۵۴ء کو پیدا ہونے والے پنکج کپور نے ۱۹۷۶ء میں دہلی کے ’نیشنل اسکول آف ڈراما‘ سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔

Pankaj Kapoor - Pic : INN
پنکج کپور ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کیلئے مشہور پنکج کپور کو۶۶؍ سال کے ہوگئے۔ پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ۲۹؍ مئی ۱۹۵۴ء کو پیدا ہونے والے پنکج کپور نے ۱۹۷۶ء میں دہلی کے ’نیشنل اسکول آف ڈراما‘ سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔ اس كے بعد وہ تھیٹرسے منسلک ہوگئے تھے۔پنكج کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز ۱۹۸۲ء میں شیام بینیگل کی فلم ’آروهن‘ سے کیا تھا۔ اسی سال خبروں کی زینت بننے والی فلم ’گاندھی‘ میں بھی پنکج کپور کو کام کرنے کا موقع ملا تھا۔ ۱۹۸۳ء میں ریلیز ہونے والی کندن شاہ کی فلم ’جانے بھی دو یارو‘ کے ذریعے پنکج کپور نے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی۔  دریں اثنا انہوں نے ’موہن جوشی حاضر ہو‘، ’منڈی‘، ’خاموش‘ اور ’چمیلی کی شادی‘ جیسی فلموں میں ا پنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ۱۹۸۵ء میں پنکج کپور نے ٹی وی پر نشر کی جانے والی سیریل ’کرم چند‘ میں جاسوس کا کردار نبھا کر ناظرین کا جیت لیا۔ ۱۹۸۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’راکھ‘ پنکج کپور کے کریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں عامر خان نے بھی اہم کردار نبھایا۔ ’راكھ‘ اگرچہ  باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی لیکن پنکج کپور اپنی بااثر اداکاری کیلئے بہترین معاون اداکار کے قومی ایوارڈ سے نوازے گئے۔
 ۱۹۹۱ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایک ڈاکٹر کی موت‘ کیلئے پنکج کپور کو قومی ایوارڈ(خصوصی جیوری ایوارڈ) دیا گيا۔ اس كے بعد پنکج کپور ۲۰۰۳ء میں ریلیز ہونے والی فلم مقبول کیلئے بھی بہترین معاون اداکار کے قومی ایوارڈ سے نوازے گئے۔ پنكج کپور کے کریئر میں دوسرا سنگ میل ثابت ہوا ٹی وی سیریل ’آفس آفس‘۔ ۲۰۰۱ء میں پہلی بار ’آفس آفس‘ ٹی وی پر نشر ہوا تھا جس میں میں پنکج کپور، مسدّی لال کے کردار میں نظر آئے تھے۔ پنکج کپور کی اداکاری نے انہیں گھر گھر تک پہنچا دیا اور مسدّی لال ہی کے نام سے ان کی شناخت بھی ہونے لگی۔ پنکج کپور نے ۲؍ شادیاں کیں۔ پہلی شادی انہوں نے ۱۹۷۵ء میں نيلما عظیم سے کی تھی۔ اس شادی سے شاہد کپور پیدا ہوئے تھے جو فلموں میں کام کر رہے ہیں۔ یہ شادی ۱۹۸۴ء میں ٹوٹ گئی تھی۔اس کے بعد انہوں نے اداکارہ سپریہ پاٹھک سے ۱۹۸۸ء میں شادی کی۔ ۲۰۱۱ء میں پنکج کپور نے اپنے بیٹے شاہد کپور کو لے کر فلم ’موسم‘ ہدایتکاری کی۔ تاہم، یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ پنكج کپور آج بھی اسی جوش خروش کے ساتھ فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK