Inquilab Logo

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے مداح کو رُلا دیا

Updated: November 27, 2021, 11:47 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈاسٹارعالیہ بھٹ ۷؍سال بعد بھی اپنے مداح کو پہچان گئیں۔

Alia Bhatt. Picture:INN
عالیہ بھٹ ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈاسٹارعالیہ بھٹ ۷؍سال بعد بھی اپنے مداح کو پہچان گئیں۔  بالی ووڈ اسٹارعالیہ بھٹ ممبئی کے ایک کنسرٹ میں پہنچیں تو مداحوں نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔ ایک مداح نے دورسے عالیہ کوآواز دے کربتایا کہ وہ انہیں  ۲۰۱۴ءمیں مل چکا ہے۔عالیہ نے مداح کوبتایا کہ انہیں اس کی شکل اورملاقات اب بھی یاد ہے۔ اپنی پسندیدہ اسٹارکی جانب سے پہچان لینے پرمداح اتنا جذباتی ہوا کہ خوشی سے رونے لگا۔ عالیہ نے مداح کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔عالیہ  بھٹ کے مداح کے دوست بھی اپنی پسندیدہ اسٹارسے ملنے کی خوشی میں اسے مبارکباد دیتے رہے۔عالیہ بھٹ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK