Inquilab Logo

اداکارہ کاجول نے اپنی بااثر اداکاری سے بالی ووڈ میں مضبوط شناخت بنائی

Updated: August 06, 2020, 9:01 AM IST | Agency | Mumbai

ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ کاجول نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا اور   اداکاراؤں کو محض ’شوپيس‘ کے طور استعمال کئے جانے کے نظریات کو بدل کر سلور اسکرین پر  اپنی ایک مضبوط شناخت بنالی ۔ ۵؍ اگست۱۹۷۴ء کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کاجول کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کے والد سومو مکھرجی پروڈیوسر جبکہ ماں تنوجا جانی مانی فلم اداکارہ تھیں۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے کاجول اکثراپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔

Kajol - Pic : MidDay
کاجول ۔ تصویر : مڈ ڈے

ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ کاجول نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا اور   اداکاراؤں کو محض ’شوپيس‘ کے طور استعمال کئے جانے کے نظریات کو بدل کر سلور اسکرین پر  اپنی ایک مضبوط شناخت بنالی ۔ ۵؍ اگست۱۹۷۴ء کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کاجول کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کے والد سومو مکھرجی پروڈیوسر جبکہ ماں تنوجا جانی مانی فلم اداکارہ تھیں۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے کاجول اکثراپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں اسی وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگیں۔
 کاجول نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کریئر کا آغاز ۱۹۹۲ء میں آئی فلم ’بے خودی‘ سے کیا تھا ۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کا کردار کمل سدانا نے نبھایا لیکن کمزور اسکرپٹ اور ہدایت کی وجہ سے فلم باکس آفس  پر ناکام ثابت ہوئی۔۱۹۹۳ء میں انہیں  عباس-مستان کی فلم  ’بازیگر‘ میں کام کرنے کا موقع ملا حالانکہ پوری فلم شاہ رخ خان پر مرکوز تھی لیکن کاجول نے اپنی زبردست اداکاری کے جوہر دکھاکرناظرین کومسحور کر دیا ۔ یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی۔
 ۱۹۹۴ء کاجول کے فلمی کریئر میں اہم  ثابت ہوا۔  اس سال ان کی ’ادھار  کی زندگی، یہ دل لگی اور کرن ارجن‘  جیسی فلمیں جلوہ گر ہوئیں۔ ان فلموں میں اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا دل جیتنے والی کاجول  بامبے فلم جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازی گئیں۔
 ۱۹۹۴ء میں  کاجول کو یش چوپڑہ کے بینر تلے بنی فلم  ’ دل لگی‘  میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کا کردار اکشے کمار اور سیف علی خان نے نبھایا۔ اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کیلئے وہ پہلی مرتبہ بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئیں۔ ۱۹۹۵ءمیں یش چوپڑہ کی ہی فلم’دل والے  دلهنيا لے جائیں گے‘   کاجول کے فلمی کریئر کیلئے سنگ میل ثابت ہوئی۔ کاجول اور شاہ رخ خان کی بہترین اداکاری سے آراستہ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
 ۱۹۹۷ء میں انہیں  پروڈیوسر ۔ ڈائرکٹر راجیو رائے کی فلم ’گپت‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ  فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی حالانکہ فلم میں کاجول کا کردار منفی تھا۔فلم میں اپنی بااثر اداکاری کیلئے وہ بہترین ویمپ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازی گئیں۔ فلم انڈسٹری کی تاریخ کا پہلا موقع تھا جب کسی اداکارہ کو بہترین ویمپ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ ۱۹۹۸ء میں  ریلیز فلم دشمن میں کاجول  نے اپنے فلمی کریئر میں پہلی بار دُہرا کردار نبھا کر  ناظرین کو محظوظ کر دیا۔اس فلم میں وہ بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئیں۔ اسی سال ان کی ’پیار تو ہونا ہی تھا  اور کچھ کچھ ہوتا ہے‘ جیسی سپرہٹ فلمیں پردۂ سیمیں پر آئیں۔ ان دونوں فلموں کیلئے بھی وہ بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈکیلئے نامزد ہوئیں۔ یہ ان  کے فلمی کریئر میں پہلا موقع تھا جب ایک سال میں ۳؍ فلموں کیلئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
 ۱۹۹۹ء میں کاجول  نے اداکار اجے دیوگن کے ساتھ شادی کر لی اور فلموں میں کام کرنا کافی حد تک کم کر دیا۔۲۰۰۱ء  میں فلم’کبھی خوشی کبھی غم‘کے بعد کاجول نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کر لیا تھا۔ لیکن ۲۰۰۶ء میں کاجول نے یش چوپڑہ کے بینر تلے بنی فلم ’فنا‘  کے ذریعے فلم انڈسٹری میں اپنی زبردست واپسی کی۔اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی جوڑی خوب پسند کی گئی۔ اپنے فلمی کریئر میں وہ  چار مرتبہ بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازی جا چکی ہیں۔۲۰۱۱ء میں وہ پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازی گئی ہیں۔ کاجول نے ۲۰۱۵ءمیں ریلیز ہونے والی  فلم ’دل والے‘ سے کم بیک کیا۔ روہت شیٹی کی ہدایت میں بنی اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ ان کی کیمسٹري کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK