Inquilab Logo

اداکارہ سارہ علی خان اپنے شوہر کو گھر داماد بنانے کی خواہشمند

Updated: December 05, 2021, 6:59 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے شادی کے لیےانوکھا منصوبہ تیار کررکھا ہے۔

Sara Ali Khan with her mother Amrita Singh
سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے شادی کے لیےانوکھا منصوبہ تیار کررکھا ہے۔حال ہی میں ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئےسارہ علی خان نےاپنی آنے والی فلم ’اترنگی رے‘ اور شادی کےبارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔فلم میں سارہ علی خان ایک چلبلی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیںجو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کئی بار گھر سے بھاگ جاتی ہے لیکن ہر بار پکڑی جاتی ہے۔ 
 انٹرویو کے دوران سارہ سے فلم میں ان کے کردار اور حقیقی زندگی میںمماثلت کےبارے میں پوچھا گیا تو سارہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کوئی بھی کام اپنی والدہ امریتا سنگھ سے پوچھے بغیر نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ ’’یہاں تک کہ میں اپنی والدہ سے مشورہ کیے بغیر کہ مجھےکیا پہننا ہےکیا نہیں، کسی انٹرویو میں بھی نہیں جاتی۔میری اوقات نہیں ہے ممی سے دور بھاگنے کی۔ کہیں بھی بھاگ جاؤں گھر تو وہیں جانا ہےروز۔‘‘
 جب سارہ سےپوچھا گیا کہ کیا کبھی انہیں گھر سےبھاگنے کی خواہش ہوئی؟تو اس سوال کے جواب میںسارہ نے کہا ’’نہیں کبھی نہیں، بلکہ میں کسی ایسے شخص سےشادی کروں گی جو ہمارے ساتھ گھر آکر میری ماں کےساتھ رہ سکے میں اپنی ماں کو کبھی نہیں چھوڑوں گی۔‘‘ سارہ خان نے اپنی والدہ امریتا سنگھ کے بارے میں بتایا ’’میری ماں بہت آزاد خیال خاتون ہیں اور میری روز مرہ کی زندگی کا انحصار ان پر ہی ہے لہٰذا میں کبھی گھر سے نہیں بھاگوں گی۔‘‘واضح رہے کہ سارہ علی خان، اکشے کمار اور اداکار دھنوش کی فلم’اترنگی رے‘ رواں ماہ کرسمس کے موقع پر۲۴؍دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK