Inquilab Logo

ادیتی شرما ترک سیریز۱۰۰۱؍نائٹس کےہندی ریمیک میں کام کریں گی

Updated: November 01, 2022, 12:31 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ ادیتی شرما ترک سیریز۱۰۰۱ءنائٹس کےہندی ریمیک میں نظر آئیں گی

Aditi Sharma .Picture:INN
ادیتی شرما ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ ادیتی شرما ترک سیریز۱۰۰۱ءنائٹس کےہندی ریمیک میں نظر آئیں گی۔شاہدکپور اور رنویر سنگھ کےساتھ کام کرنے والی ادیتی شرما ترک سیریز ۱۰۰۱؍ نائٹس (بنبیر گیس) کے ہندی ریمیک میں نظر آئیں گی۔سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن اور اداکارہ دونوں نے پوری  دنیا میں شہرت حاصل کرنے والےترک شو ۱۰۰۱؍ نائٹس (بنبیر گیس)کے ہندی ریمیک ’کتھا ان کہی‘ کی پہلی جھلک پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ سیریز کو ۵۰؍ سے زیادہ ممالک میں ریمیک کیاگیا ہے۔ ادیتی شرما اور عدنان خان  ہندی ریمیک میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ ادیتی شرما اس سے قبل فلم’لیڈیز ورسیس رکی بہل‘ میں رنویر سنگھ  کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ  وہ ٹی وی سیریل ’سلسلہ بدلتے رشتوں کا‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK