Inquilab Logo

طویل انتظار کے بعد عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر جاری

Updated: June 01, 2022, 1:57 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان کی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا طویل  انتظار کے بعد بالآخر پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس اگست میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ’لال سنگھ چڈھا‘ کو ابتدائی طور پر ۲۰۲۰ءاور بعد ازاں۲۰۲۱ء کے آخر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم کورونا کی وبا سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے اس کی شوٹنگ تاخیر کا شکار رہی۔

Aamir Khan and Kareena Kapoor in the lead roles in the film Lal Singh Chadha.Picture:INN
فلم ’لال سنگھ چڈھا ‘ میں عامر خان اور کرینہ کپور مرکزی کردار میں ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان کی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا طویل  انتظار کے بعد بالآخر پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس اگست میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ’لال سنگھ چڈھا‘ کو ابتدائی طور پر ۲۰۲۰ءاور بعد ازاں۲۰۲۱ء کے آخر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم کورونا کی وبا سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے اس کی شوٹنگ تاخیر کا شکار رہی۔ نومبر۲۰۲۱ء میں ٹیم نے اعلان کیا تھا کہ ’لال سنگھ چڈھا‘ کو اپریل  ۲۰۲۲ء میں ریلیز کیا جائے گا  تاہم ایسا ممکن نہیں ہو سکا تھا اور اب طویل انتظار کے بعد فلم کا مختصر ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے۱۱؍ اگست کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ عامر خان، کرن راؤ اور ویاکوم ۱۸؍ کی جانب سے پروڈیوس کردہ فلم کی ہدایات ادویت چندن نے دی ہیں جب کہ اس کی ہندی کہانی اتل کلکرنی نے لکھی ہے۔ ’لال سنگھ چڈھا‘ ہالی ووڈ کی۱۹۹۴ء کی کلاسک فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندی ری میک ہے، جس میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بالی ووڈ فلم میں ٹام ہینکس کا کردار عامر خان ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے جب کہ کرینہ کپور ان  کے مقابل ہوںگی۔ فلم کے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ بچپن میں عامر خان پولیو جیسی کسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں جو بڑے بن کر نہ صرف تیز دوڑنے والے شخص بنتے ہیں بلکہ فوج میں شمولیت بھی اختیار کرتے ہیں۔
 ٹریلر میں عامر خان کو وبائی مرض کے شکار بچے سمیت نوجوان بہادر کے روپ میں بھی دکھایا گیا ہے۔ انہیں جہاں کرینہ کپور سے رومانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ دونوں کی رومانوی کہانی میں کچھ مشکلات بھی آتی ہیں۔ فلم میں دیگر اداکاروں نے اہم کردار ادا کئے ہیں اور لوگوں نے ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ٹریلر کو سراہتے ہوئے اسے عامر خان کی ممکنہ طور پر اب تک کی  بہترین فلم بھی قرار دیا ہے۔ ’لال سنگھ چڈھا‘ سے قبل عامر خان کی آخری فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘  ۲۰۱۸ءمیں ریلیز ہوئی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔ عامر خان اب تقریباً۴؍ سال بعد وہ دوبارہ بڑی اسکرین پر دکھائی دیں گے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ’لال سنگھ چڈھا‘ کامیابیوں کے نئے ریکارڈس اپنے نام کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK