Inquilab Logo

پی کے کے بعد عامر خان اور رنبیر کپور کسی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے

Updated: December 03, 2021, 12:03 PM IST | Agency | Mumbai

ر نبیر نے عامر کی کامیاب ترین فلم ’پی کے‘ میں مختصر کردار ادا کیا تھا، اس وقت دونوں نے ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی

Aamir Khan and Ranbir Kapoor. Photo: INN.Picture:INN
عامر خان اور رنبیر کپور۔ تصویر: آئی این این

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان  اور رنبیر کپور طویل وقفے کے بعد کسی فلم میں  باضابطہ کام کرنے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں ۔ بالی ووڈاداکار رنبیر کپور نے عامر خان کی کامیاب ترین فلم ’پی کے‘ میں مختصر کردار ادا کیا تھا جس میں ہدایت کار کے فرائض راج کماری ہیرانی نے انجام دیئے تھے ۔ اس وقت  دونوں نے مستقبل میں ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور وہ ایک اچھی اسکرپٹ کی تلاش میں تھے۔ عامر خان اور رنبیر کپور متعدد بار پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ ایک ساتھ کسی فلم میں کام کریں گے، دونوں کے مداحوں کو بھی بڑی بے صبری سے انتظار تھا کہ دونوں اسٹار نہ جانے  پھر کب  ساتھ کام کریں گے؟ اب ان کا یہ انتظار ختم ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور رنبیر کپور کو ایک اسکرپٹ پسند آگئی ہے اور دونوں اس بار کام کرنے پر راضی بھی ہوگئے ہیں جبکہ فلم  کےپروڈوسر خود عامر خان ہوں گے ۔ امید کی جارہی ہے کہ ۲۰۲۲ء کے اوائل میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔
 خیا ل رہے کہ عامر خان ہمیشہ سے رنبیر کپور کےصلاحیتوں کے معترف رہے ہیں اور خاص طور پر سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں ان کی اداکاری کے دیوانے ہوگئے تھے ۔پی کے کےبعد پہلی بار یہ دونوں کسی فلم میں مرکزی کردار کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔واضح رہےکہ عامر ان دنوں اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میںمصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ رنبیر کپور ’شمشیر‘ اوردیگر پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK