Inquilab Logo

فلم’ تیرے نام ‘ دیکھ کر رنویر سنگھ نے بھی سلمان خان جیسا ہیئر اسٹائل رکھ لیا تھا

Updated: November 15, 2021, 12:02 PM IST | Agency | Mumbai

رنویر کے شو’دی بگ پکچر ‘ میںمیزبان نے دبنگ کے ساتھ پرانی یادیں شیئر کیں،رنویر نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سلمان سے متاثر رہےہیں

Ranveer Singh And Salman Khan.Picture:INN
رنویر سنگھ اور سلمان خان ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں اداکار رنویر سنگھ کے ٹی وی شو ’دی بگ پکچر‘ کی ایک خصوصی قسط کی شوٹنگ کی۔ دراصل سلمان اپنی آنے والی فلم `’انتم‘ کے پروموشن کے لیے شو پر پہنچے تھے۔ شوٹنگ کے دوران رنویر نے سلمان سے جڑی کچھ پرانی یادیں شیئر کیں  کہ وہ بچپن میں سلمان کی نقل کیسے کرتے تھے۔
رنویر سلمان سے متاثر رہتے ہیں
 یوں تو رنویر خود لاکھوں نوجوانوں کے لیے  تحریک ثابت ہورہے ہیں لیکن اس ایپی سوڈ میں انھوں نے انکشاف کیا کہ سلمان ہمیشہ سے ان کے لیے  محرک رہے ہیں۔ ساتھ ہی رنویر نے بتایا کہ وہ سلمان سے اتنے متاثر تھے کہ انہوں نے فلم `’میں نے پیار کیا‘ میں سلمان کی پہنی ہوئی ٹوپی لنکنگ روڈ سے۱۰؍روپے میں خریدی تھی۔یہی نہیں انہوں نے فلم ’تیرے نام‘ دیکھ کر سلمان کا ہیئر اسٹائل بھی رکھا اور گانا ’او `او جانے جاناں‘ دیکھ کر اپنا جینز اسٹائل بھی بدل لیا۔
رنویر نے بچپن سے متعلق  خاص یادیں شیئر کیں
 رنویر نے شوٹنگ کے دوران اپنے بچپن کی ایک پیاری یاد شیئر کی جب سلمان نے انہیں اسکول کے سالانہ دن پر پرفارم کرتے  ہوئے دیکھا تھا ۔ یہ بتانے کے بعد رنویر نے کہاکہ’’میں نے ایک ڈراما کیا تھا اور بعد میں میں نے ارپیتا سے پوچھا کہ کیا  انہوں(سلمان) نے کچھ کہا ؟ تو ارپیتا نے مجھے بتایا کہ سلمان کو آپ کی پرفارمنس  واقعی بہت پسند آئی۔‘‘
  اس کے بعد رنویر نے بتایا کہ وہ اب بھی تھیٹر میں سلمان خان کی فلمیں دیکھنے جاتے و قت سیٹیاں  ساتھ لے کر جاتے ہیں۔آپ کو بتا دیں، اس خصوصی ایپی سوڈ کی شوٹنگ کے دوران سلمان کے ساتھ ان کے ساتھی اداکار آیوش شرما اور مہیما مکوانا بھی موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK