Inquilab Logo

اجے دیوگن نے ’بھولا یاترا‘ کو جھنڈی دکھائی

Updated: March 13, 2023, 2:17 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ فلموں کے اداکار اور فلمساز اجے دیوگن اپنی فلم’ بھولا‘ کی تشہیر انتہائی منفرد انداز میں کر رہے ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ فلموں کے اداکار اور فلمساز اجے دیوگن اپنی فلم’ بھولا‘ کی تشہیر انتہائی منفرد انداز میں کر رہے ہیں۔ انہوں نے’ بھولا یاترا‘ شروع کی ہے۔ اس یاترا کے تحت بھولا کا ٹرک ہندوستان کے ۹؍ شہروں میں جائے گا۔فلم’ بھولا‘ کو عوام میں پروموٹ کرنے کیلئے میکرز نے خصوصی ’بھولا یاترا‘ کا اعلان کرتے ہوئے ایک انوکھا آئیڈیا پیش کیا ہے۔ فلم کی تشہیر کرنے کےلئے یہ ’بھولا ٹرک‘ تھانے، سورت، احمد آباد، ادئے پور، جے پور، گروگرام، دہلی، کانپور اور لکھنؤ جائے گا۔
  اجے دیوگن کی اس فلم کی پبلیسٹی کیلئے ’بھولا ٹرک‘ کو ہر شہر میں نمایاں جگہ پر رکھا جائے گا اور  لوگوں کے لئے تفریح ​​سے پُر شام کا اہتمام کیا جائے گا۔ ناظرین’ بھولا‘فلم کا ٹریلر دیکھ سکیں گے،  مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکیںگے اور انعامات جیت  سکیں گے۔ اس ’بھولایاترا‘ کے ایک حصے کے طور پر، ٹرک کو اجے دیوگن نے ۱۱؍مارچ کو ممبئی سے ایک تقریب میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور لوگوں کو ٹرک میں سفر کرنے اور’ بھولا یاترا‘ کا حصہ بننے کی ترغیب دی۔ واضح رہے کہ ’بھولا‘ ۳۰؍مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ajay devgn Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK