Inquilab Logo

اجے دیوگن اپنی شادی کی تاریخ بھول گئے، شاہ رخ خان نے یاد دلادی

Updated: October 27, 2020, 9:48 AM IST | Agency | Mumbai

فلم اسٹار اجے دیوگن اپنی اور اہلیہ کاجول کی شادی کی تاریخ بھول گئے جسے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے یاد دلا دیا۔ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر معروف اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور کاجول کا ایک پُرانی ویڈیو وائرل ہو رہا ہے

Ajay Devgn And Kajol. Picture :INN
اجے دیوگن اور کاجول ۔ تصویر:آئی این این

فلم اسٹار اجے دیوگن اپنی اور اہلیہ کاجول کی شادی کی تاریخ بھول گئے جسے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے یاد دلا دیا۔ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر معروف اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور کاجول کا ایک پُرانی ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں اجے دیوگن اپنی شادی کی تاریخ کو یاد نہیں کرسکے اور جب اس کے بارے میں شاہ رخ خان سے پوچھا گیا تو اُنہوں نے کاجول اور اجے کی شادی کی درست تاریخ بتادی۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والے ویڈیو کو ۲؍ مختلف ویڈیوز سے ملا کر بنایا گیا ہے، پہلا ویڈیو بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کے شو کا ہے جس میں اُنہوں نے اجے دیوگن اور کاجول کو بطور مہمان مدعو کیا اور سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران کرن جوہر نے اجے دیوگن سے اُن کی شادی کی تاریخ پوچھی۔ کرن جوہر کے سوال پر اجے دیوگن ہچکچاتے ہوئے غلط تاریخ بتاتے رہے لیکن وہ شادی کی درست تاریخ بتانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ دوسری جانب وائرل ہونے والا اگلا ویڈیو ایک دوسرے ٹاک شو کا ہے جس میں میزبان نے کاجول اور شاہ رخ خان کو مہمان خصوصی مدعو کیا اور اُنہوں نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ آپ اجے دیوگن اور کاجول کی شادی کی تاریخ بتائیں۔  میزبان کے سوال پر شاہ رخ خان نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ ۲۴؍ فروری، اداکار کے درست جواب پر کاجول نے شدید خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تُم پر بہت فخر ہے۔ واضح رہے کہ کاجول نے۲۴؍ فروری۱۹۹۹ء کو اجے دیوگن سے شادی کی، ان کے ۲؍ بچے بیٹی نیسا اور بیٹا یگ ہیں،۲۰۰۳ء میں اپنی بیٹی کے پیدائش کے بعد کاجول کئی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں، جن میں ’فنا‘، ’یو می اور ہم‘، ’مائے نیم از خان‘ وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK