Inquilab Logo

اجے دیوگن نے’ اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی شوٹنگ شروع کی

Updated: February 09, 2023, 1:00 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی آنے والی فلم ’ اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی آنے والی فلم ’ اوروں میں کہاں دم تھا‘  کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔      بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار نیرج پانڈے  فلم `’اوروں  میں کہاں دم تھا‘ بنا رہے ہیں۔  اس فلم میں اجے دیوگن، تبو اور جمی شیرگل اہم کردار ادا  نبھارہے ہیں، فلم کی شوٹنگ شروع   ہوگئی ہے۔ اس فلم کا  اوریجنل ساونڈ ٹریک  ایم ایم کیراوانی   کمپوز کرنے جا رہے ہیں۔ ایم ایم کیروانی جنہوں نے فلم `آر آر آر  کا نغمہ ’ناٹو ناٹو‘ کمپوز کرکے  ملک اور دنیا میں ہندوستان کا وقار بلند کیا ہے۔     اجے دیوگن نے ایک پوسٹ شیئر کرکے فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کی اطلاع دی  ہے۔ اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں فلم کے تینوں اداکار اور نیرج پانڈے نظر آ رہے ہیں۔ سبھی سیٹ پر موجود ہے اور گپ شپ کر رہے ہیں ۔ اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر لکھا  `’اورو ں میں کہاں دم تھا‘  فلم کے سیٹ سے نیرج پانڈے کے ساتھ، شوٹنگ  شروع،  تبو، جمی شیرگل  ۔

ajay devgn Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK