Inquilab Logo

اجے دیوگن ہدایتکاری میں اپنا ہنر آزمانا چاہتے تھے

Updated: April 02, 2020, 11:44 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف ایکشن مین اجےدیوگن اپنی اداکاری کی بدولت تقریبا ۳؍ عشروں سے ناظرین کے دلوں پر چھائے ہوئے ہیں۔یہ بات کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ اجے ہیرو بننے سے پہلے ہدایتکار بننا چاہتے تھے۔

Ajay Devgan - Pic : INN
اجے دیوگن ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے معروف ایکشن مین اجےدیوگن اپنی اداکاری کی بدولت تقریبا ۳؍ عشروں سے ناظرین کے دلوں پر چھائے ہوئے ہیں۔یہ بات کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ اجے ہیرو بننے سے پہلے ہدایتکار بننا چاہتے تھے۔ اجے دیوگن کا اصل نام وشال دیوگن ہے۔ ان کی پیدائش دہلی میں ۲؍ اپریل ۱۹۶۹ءکو ہوئی تھی۔ ان کے والد ویرو دیوگن ہندی فلموں کے معروف اسٹنٹ مین تھے جبکہ ان کی ماں وینا دیوگن نے ایک دو فلموں کی فلمسازی بھی کی تھی۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کے سبب اجے دیوگن کا رجحان فلموں کی جانب تھا اور وہ فلم ڈائریکٹر بننے کا خواب دیکھنے لگے۔
 اجے دیوگن نے ممبئی کے مٹھی بھائی کالج سے گریجویشن کیا۔ اس کے بعد وہ فلم شیکھر کپور کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طور پر کام کرنے لگے۔ اسی دوران ان کی ملاقات ککو کوہلی سے ہوئی جو ان دنوں اپنی نئی فلم ’پھول اور کانٹے‘ کی کاسٹنگ میں مصروف تھے اور ایک ایسے اداکار کی تلاش میں تھے جو رومانی کردار کے ساتھ ساتھ ایکشن کے مناظر بھی بخوبی ادا کرسکے۔ اجے دیوگن کے بارے میں انہیں پتہ چلا تھا کہ وہ ایکشن اور رقص کرنے میں ماہر ہیں۔ انہوں نے اجے کو فلم میں ہیرو کے کردار کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کرلی۔ اپنی پہلی ہی فلم کی کامیابی کے بعد اجے دیوگن شائقین میں اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
 ’پھول اور کانٹے‘ کی کامیابی کے بعد اجے کی شبیٖہ ایک ایکشن ہیرو کے طور پر بن قائم ہوگئی۔ اس فلم کے بعد فلمسازوں نے انہیں ایک ایکشن ہیرو کے طور پر اپنی فلموں میں پیش کرکے خوب کمائی کی۔  ان فلموں میں’ جگر‘، ’پلیٹ فارم‘، ’شکتی مان‘ اور ’ایک ہی راستہ‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ ۹۰ء کے عشرے میں اجے دیوگن پر یہ الزام لگنے لگا کہ وہ صرف  ایکشن فلمیں ہی کرسکتے ہیں۔ اس امیج سے باہر نکلنے میں ان کی مددہدایتکار اندر کمار نےکی۔ انہوں نے۱۹۹۷ء میں ان کے ساتھ فلم ’عشق‘ بنائی جس میں انہوں نے اجےسے کامیڈی کرواکے ان کے نقادوں کی بولتی بند کردی۔ اس کے بعد اجے دیوگن کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے  ہی چلے گئے۔ اس دوران انہوں نے کئی فلمیں پروڈیوس کیں اور ہدایتکاری کا اپنا خواب بھی پورا کیا۔
 فلموں میں اجے دیوگن اور کاجول کی جوڑی ناظرین خوب پسند کرتے تھے۔ آخر کار دونوں نے حقیقی زندگی میں بھی اپنی جوڑی بنا لی اور ۱۹۹۹ء میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔  ان کے ۲؍ بچے ہیں۔ بیٹی (نائسا) کی پیدائش ۲۰؍ اپریل  ۲۰۰۳ء کو اور بیٹے (یُگ) کی پیدائش ۱۳؍ ستمبر ۲۰۱۰ء کو ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK