Inquilab Logo

اکشے اور نپور ’فی الحال۔۲‘ میں بھی ساتھ ہوں گے

Updated: January 25, 2020, 11:23 AM IST | Agency | Mumbai

کھلاڑی کمار اکشے، نپورسینون کے ساتھ جلد ہی میوزک ویڈیو ’فی الحال۔۲‘ میں نظر آئیں گے۔ اکشے کمار اپنے چارٹ بسٹر البم ’ `فی الحال‘ کا اب دوسرا حصہ لے کر آنے والے ہیں۔ اس گانے میں بھی ان کے ساتھ نپورسینون ہوں گی۔

میوزک ویڈیو فی الحال ۔ تصویر : آئی این این
میوزک ویڈیو فی الحال ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : کھلاڑی کمار اکشے، نپور سینن کے ساتھ جلد ہی میوزک  ویڈیو ’فی الحال۔۲‘ میں نظر آئیں گے۔ اکشے کمار  اپنے  چارٹ بسٹر البم ’ `فی الحال‘ کا اب دوسرا حصہ لے کر آنے والے ہیں۔ اس گانے میں بھی ان کے ساتھ نپور سینن ہوں گی۔ ’ `فی الحال‘ گانے میں دونوں کی لَووکیمسٹری زبردست رہی تھی۔  ’فی الحال‘ کے دوسرے حصہ کی اطلاع خود اکشے کمار نے ٹویٹ کر دی ہے۔ اس میں انہوں نے ایک خوبصورت تصویر اور اتنا ہی خوبصورت کیپشن بھی دیا ہے۔ کیپشن میں لکھا ہے ’’ `ایک اور مدھر گیت کے ساتھ کہانی ابھی جاری ہے ...‘‘ ’فی الحال‘ کے پہلے حصے کےنغمہ نگار اور كمپوزر جانی ہیں اور  ہدایتکار اروند کھیرا کی ہے۔ اس گیت کی کہانی کچھ یوں ہے کہ اکشے اور نپور کو خاندان کے دباؤ میں الگ ہونا پڑتا ہے۔ دونوں الگ الگ شادی کرتے ہیں لیکن جب اسپتال کے بیڈ پر ایک ڈاکٹر کے طور پراکشے دوبارہ نپور کو دیکھتے ہیں تو وہ پھر انہی یادوں میں لوٹ جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK