Inquilab Logo

اکشے کمارکی اب تک کی سب سےبڑے بجٹ کی فلم

Updated: May 01, 2022, 1:45 AM IST | Mumbai

معروف ہندوستانی ہدایتکارعلی عباس ظفر نے اپنی نئی فلم’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں فلم انڈسٹری کے ۲؍ ایکشن اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Akshay Kumar
اکشے کمار

معروف ہندوستانی ہدایتکارعلی عباس ظفر نے اپنی نئی فلم’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں فلم انڈسٹری کے ۲؍ ایکشن اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پروڈکشن ٹیم کا فلم کو اگلے سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا ارادہ ہے۔ذرائع نے  بتایا ہے ’’یہ فلم  انڈسٹری کی سب سے مہنگی ایکشن تھرلر فلموں میں سے ایک ہوگی جس کے لئے مجموعی طور پر۳۰۰؍کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کے پروڈکشن پر تقریباً۱۲۰؍ کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جوکہ اکشے کمار کی اب تک کی کسی بھی فلم کے لئے سب سے زیادہ لاگت ہے۔اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے ’’اکشے کمار جوکہ گزشتہ ۲؍برسوں سے کسی بھی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ ۳۵؍سے۶۰؍ کروڑ روپے لیتے آرہے ہیں فلم (بڑے میاں چھوٹے میاں) میں کام کرنے کے لئے ۲؍ سے ۳؍ گنا زیادہ معاوضہ لیں گے۔ذرائع نے فلم کے بارے میں مزید بتایا ہے کہ یہ فلم۱۹۹۹ء میں بننے والی امیتابھ بچن اور گووندا کی اصل فلم کا ریمیک نہیں ہے بلکہ علی عباس ظفر نے اس فلم کیلئے بالکل ایک نیا اسکرپٹ لکھا ہے جس کی پروڈکشن کی لاگت تقریباً۱۲۰؍ کروڑ روپے ہے جبکہ تقریباً۲۰۰؍ سے۲۱۰؍ کروڑ روپے تک دونوں ایکشن اسٹارس اور ہدایتکار کا معاوضہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK