Inquilab Logo

اکشے کمار نے ’ہیرا پھیری۳‘ نہ کرنے کی وجہ بتادی

Updated: November 15, 2022, 1:06 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ہیرا پھیری کے پارٹ۳؍  میں شامل نہ ہونے پر مجھے بھی دکھ ہوتا ہے۔

Akshay Kumar  .Picture:INN
اکشے کمار ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ہیرا پھیری کے پارٹ۳؍  میں شامل نہ ہونے پر مجھے بھی دکھ ہوتا ہے۔ایک  اخبار کے تحت لیڈرشپ سمٹ۲۰۲۲ء میں گفتگو کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ مجھے ہیری پھیری۳؍ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا کیونکہ میں اسکرپٹ سے مطمئن نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہیرا پھیری میری زندگی کا حصہ ہے، مجھے بھی بہت افسوس ہے کہ میں اس میں شامل نہیں ہوں۔خیال رہے کہ پریش راول نے بتایا تھا کہ ہیرا پھیری کے سیکوئیل میں اکشے کمار کی جگہ کارتک آرین کو کاسٹ کیا گیا ہے۔مداح بھی اس بات پر خوش نہیں تھے اور ٹویٹر پر ’نو اکشے نو ہیرا پھیری‘ ٹرینڈ کرتا رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK