Inquilab Logo

اکشے کو’ بھاگ ملکھا بھاگ‘ چھوڑنے کا افسوس آج بھی ہے

Updated: May 22, 2021, 4:23 PM IST | Agency | Mumbai

ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے خود اس بات کا اعتراف کیا ’’ مجھے فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ نہ کرنے کا بہت افسوس ہوا، یہ فلم جب پیش کی گئی تھی اس وقت میں ایک اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھا جس کی وجہ سے میں نے یہ فلم کرنے سے انکار کردیاتھا۔‘‘

Akshay Kumar. Picture:INN
اکشے کمار۔تصویر :آئی این این

ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے خود اس بات کا اعتراف کیا ’’ مجھے فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ نہ کرنے کا بہت افسوس ہوا، یہ فلم جب پیش کی گئی تھی اس وقت میں ایک اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھا جس کی وجہ سے میں نے یہ فلم کرنے سے انکار کردیاتھا۔‘‘ ایک تقریب کے دوران بھی اکشے کمار نے اس بات کا اعتراف کیا تھاکہ فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ چھوڑنے کا بہت افسوس ہوتا ہے کیوں کہ اس کے بدلے میں نے فلمساز ایکتا کپور کی فلم ’ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ‘ کی تاہم مجھے فرحان اختر کی فلم نہ دیکھنے کا بھی افسوس ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ’ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی‘ کا شمار اجے دیوگن کی کامیاب فلموں میں ہوتا ہے تاہم فلم کا سیکوئل اکشے کمار نے کیا جو ناکام ثابت ہوئی تھی اس کے برعکس ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ میں فرحان اختر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور یہ فلم سپر ہٹ رہی تھی اور اس نے کئی ایوارڈس جیتے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK