Inquilab Logo

اکشے کمار کی فلم نے رنویر اور شاہ رخ کی فلموں کے ریکارڈ توڑ دئیے

Updated: December 07, 2021, 1:17 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ’’سوریہ ونشی‘‘ نے باکس آفس پر رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان کی فلموں کے ریکارڈ توڑدئیے۔حال ہی میں اکشے کمار کی ریلیز ہونے والی فلم ’’سوریہ ونشی‘‘کی نمائش سنیما میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی  فلم ’’سوریہ ونشی‘‘ نے باکس آفس پر رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان کی فلموں کے ریکارڈ توڑدئیے۔حال ہی میں اکشے کمار کی ریلیز ہونے والی فلم  ’’سوریہ ونشی‘‘کی نمائش سنیما میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس فلم نے باکس آفس پرکورونا لاک ڈاؤن سے پہلے ریلیز ہونے والی کئی فلموں کے ریکارڈس توڑ دئیے ہیں جن میں شاہ رخ خان کی ’’چنئی ایکسپریس‘‘اور رنویر سنگھ کی ’’سمبا‘‘ شامل ہیں۔ ہدایت کار روہت شیٹی کے ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’سوریا ونشی‘ ۲۱؍ ویں نمبر پر آنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور ریلیز کے چوتھے ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔ ایکشن تھرلر فلم ’’سوریہ ونشی‘‘ نے ریلیز کے چوتھے ہفتے میں ۶؍ کروڑ۴۳؍ لاکھ کا کاروبار کیا ہے جس کے بعد اس نے رنویر سنگھ کی فلم ’’سمبا‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے ریلیز کے چوتھے ہفتے میں ۶؍ کروڑ۱۸؍ لاکھ کی کمائی کی تھی۔ صرف رنویر سنگھ کی فلم ہی نہیں بلکہ اکشے کمار کی فلم بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی’’چنئی ایکسپریس‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے جس نے ریلیز کے چوتھے ہفتے میں  ۶؍کروڑ ایک لاکھ روپے کی کمائی کی تھی۔اگرچہ کووڈ پابندیوں کی وجہ سے فلم ’’سوریہ ونشی‘‘ کو متعدد بار تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم جیسے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سنیما گھر کھلے تو شائقین کی بڑی تعداد نے سنیما ہالس کا رخ کیا جس کی وجہ سے اکشے کمار کی فلم کو فائدہ ہوا اور فلم باکس آفس پر اچھی کمائی کرنے میں کامیاب رہی۔توقع کی جارہی ہے کہ فلم ’’سوریہ ونشی‘‘ بہت جلد باکس آفس پر ۲۰۰؍ کروڑ کی کمائی کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ایک  ویب سائٹ کے مطابق فلم اب تک۱۹۱؍ کروڑ۳۰؍ لاکھ کا کاروبار کرچکی ہے۔ فلم میں اکشے کمار کے علاوہ کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ رنویر سنگھ اور اجے دیوگن نے فلم میں کیمیو کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK