Inquilab Logo

اکشےکمارکی فلم ’پرتھوی راج ‘تنازعات میں گھری، ریلیز ٹل سکتی ہے

Updated: January 03, 2022, 1:39 PM IST | Agency | Mumbai

اکشے کمار مانوشی چھلر کی فلم ’پرتھوی راج‘ کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اس فلم کا ٹیزر ریلیز کرنے کے ساتھ ہی اس کی ریلیز کی تاریخ کابھی اعلان کردیا گیا ہے لیکن اس فلم کے زیر بحث آنے کے ساتھ ہی یہ تنازع میں بھی گھر چکی ہے۔

Prithviraj.Picture:INN
پرتھوی راج۔ تصویر: آئی این این

اکشے کمار مانوشی چھلر کی فلم ’پرتھوی راج‘ کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اس فلم کا ٹیزر ریلیز کرنے کے ساتھ ہی اس کی ریلیز کی تاریخ کابھی اعلان کردیا گیا ہے لیکن اس فلم کے زیر بحث آنے کے ساتھ ہی یہ تنازع میں بھی گھر چکی ہے۔اس فلم  کے تعلق سے کرنی سینا نے احتجاج کیا ہے۔ اُن کا احتجاج اس فلم کےنام پر ہے۔ اُن کا بہت دنوں سے کہنا ہے کہ فلم کا ٹائٹل بدلا جانا چاہیے۔ کرنی سینا کے کچھ اراکین کا دعویٰ بھی ہے کہ وہ فلم سازوں سے مل کر اس پر بات چیت کررہے ہیں۔  کچھ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق کرنی سینا کے کچھ اراکین کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ فلمسازوںسے مل چکے ہیں اور ان کے مطالبے کے مطابق فلم کا نام تبدیل کیاجاسکتا ہے ۔ وہیں تنظیم کی یوتھ ونگ سورجیت سنگھ راٹھوڑ کا دعویٰ ہے کہ ہم فلم میکرس سے ملے اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ فلم کا ٹائٹل بدل دیں گے۔ یہ مانگ ہم پچھلے آٹھ مہینوں سے کررہے ہیں۔ وہیں میکرس کا کہنا ہے کہ وہ ’پرتھوی راج‘ کا ٹائٹل نہیں بدلیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا میکرس کرنی سینا کے دباو میں آکر ٹائٹل بدلتے ہیں؟
 دوسری جانب راجستھان کی گرجر برادری بھی فلم کی مخالفت کررہی ہے۔ گرجرلوگوں کا کہناہےکہ فلم میںپرتھوی راج چوہان کو راجپوت راجاکے طورپر دکھایا گیا ہےجبکہ ان کا تعلق سے گرجر طبقے سے تھا۔وہیں راجپوتوں نے گرجروں کے اس دعوے کو سرے سے خارج کر دیا ہے۔
فلم ۲۱؍ جنوری کو  ریلیز ہونے والی ہے 
 یش راج فلمز کے بینر تلے بن رہی یہ فلم راجا پرتھوی راج چوہان پر مبنی ہے۔ چندر پرکاش دویدی اس کے ہدایتکارہیں۔ اس فلم میں اکشے کمار اور مانوشی چھلر کے علاوہ سنجے دت اور سونو سود بھی دکھائی دیں گے۔ اس فلم سے مانوشی چھلر بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہی ہیں۔ اس کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں اکشے دمدار ایکشن کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس کے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا ہیں۔ یہ فلم۲۱؍ جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہےلیکن مذکورہ تنازعات کو دیکھتے ہوئےریلیز کے ملتوی ہونے کے امکان کو خارج نہیں کیاجاسکتا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK