Inquilab Logo

کترینہ کی فلم ’فون بھوت‘ سے اکشے کی ’رام سیتو‘ ماند پڑگئی

Updated: November 09, 2022, 12:43 PM IST | Agency | Mumbai

جمعہ کو باکس آفس پر۳؍ فلموں نے دستک دی۔ کترینہ کیف کی’فون بھوت‘، سوناکشی سنہا،ہما قریشی کی ’ڈبل ایکس ایل‘ اور جھانوی کپور کی ’ملی‘ ریلیزہوئیں۔

Scenes from the movie Ramasitu and Phon Bhoot.Picture:INN
فلم رام سیتو اور فون بھوت کے مناظر ۔ تصویر:آئی این این

 جمعہ کو باکس آفس پر۳؍ فلموں نے دستک دی۔ کترینہ کیف کی’فون بھوت‘، سوناکشی سنہا،ہما قریشی کی ’ڈبل ایکس ایل‘ اور جھانوی کپور کی ’ملی‘ ریلیزہوئیں۔ ان میں سے’فون بھوت‘ نے  دیگر ۲؍فلموں کو پیچھے چھوڑدیا۔ اس کے باوجود فلم کا کلیکشن مایوس کن ہے۔’فون بھوت‘میں کترینہ کےساتھ سدھانت چترویدی اورایشان کھٹر ہیں۔ ناظرین کو سنیما گھروں کی طرف راغب کرنے کے لیے کافی جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔ ناقدین نے فلم پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
فلم کا مجموعی کلیکشن
 ’فون بھوت‘کااصل امتحان ہفتے کے دنوں میں ہوگا۔فلم نقاد ترن آدرش نے ٹویٹ کیا کہ ’فون بھوت‘ جدوجہد کر رہی ہے۔دوسرے اور تیسرے دن فلم کے بزنس میں اضافہ ہوا ہے لیکنچوتھا دن اس حد تک نہیں پہنچ سکا۔فلم زیادہ ترمیٹرو شہروں میں اچھا بزنس کر رہی ہے۔ چھوٹے شہروں میں صورتحال ابتر ہے۔ فلم نےجمعہ کو۲ء۰۵؍کروڑ، سنیچرکو۲ء۷۵؍کروڑ اور اتوارکو۳ء۵؍کروڑ کا بزنس کیا۔ فلم نے۳؍ دنوں میں مجموعی طور پر ۷ء۸۵؍کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
’فون بھوت‘  نے مات دی
 فلم ’رام سیتو‘۱۵؍اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ اکشے کمارکی یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو سکی۔ فلم ۱۰۰؍کروڑ سے بہت دور ہے اور باکس آفس پر اس کی رفتار کم ہوگئی ہے۔ فلم نے اتوار کو۲ء۰۵؍کروڑ کا بزنس کیا۔اس طرح اس کامجموعی کلیکشن تقریباً۷۱؍کروڑ ہو گیاہے۔ اتوار کو’فون بھوت‘ کا کلیکشن’رام سیتو‘سے زیادہ تھا۔
’ملی‘سست رہی
 جھانوی کپور کی فلم ’ملی‘ پہلے دن ہی سست رہی۔ ’ملی‘ نےجمعہ کو۵۰؍لاکھ،سنیچر کو۶۲؍لاکھ اور اتوار کو ۶۴؍ لاکھ کا بزنس کیا۔ فلم کا۳؍دن میں مجموعی کلیکشن ایک کروڑ۷۶؍لاکھ روپے رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK