Inquilab Logo

عالیہ بھٹ کا ’کورونا وارئیرس‘ کو انوکھا تحفہ

Updated: May 27, 2020, 5:19 PM IST | Mumbai

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ’کورونا وارئیرس‘ کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے انہیں سرپرائز گفٹ بھیجا ہے۔

alia.photo:inquilab
عالیہ۔تصویر:انقلاب

ممبئی (ایجنسی) : بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ’کورونا وارئیرس‘ کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے انہیں سرپرائز گفٹ بھیجا ہے۔ 
 عالمی وبا ’کووِڈ۔۱۹‘ متاثرین کی زندگی بچانے کیلئے ’کورونا وارئیرس‘ اپنی جان لگارہے ہیں۔ ان کے دن رات کام کرنے اور لوگوں کو اس بیماری سے بچانے کے جذبہ کو دیکھ کر عالیہ نے انوکھے انداز میں ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔ انہوں نے ’کورونا وارئیرس‘ کو اپنی جانب سے ایک سرپرائز گفٹ بھیجا ہے ۔ اس گفٹ کے ساتھ ایک خاص پیغام بھی موجود ہے۔ 
 ممبئی کے ایک اسپتال میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر نے عالیہ کے ’سرپرائز اور تھینک یو نوٹ‘ کو سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔ ڈاکٹر شری پد گنگاپورکر نے اپنے ٹویٹر پر ایک تصویر جاری کرتے ہوئے عالیہ کو اپنی جانب سے شکریہ کہا ہے۔ شری پد نے جو تصویر جاری کی ہے اس میں گفٹ ہیمپر میں چاکلیٹ بار، سوئٹ بن، ڈرنک کے ساتھ اسنیکس دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ایک پیپر پر ’تھینک یو‘ نوٹ بھی لکھا ہوا ہے۔ باکس میں چپکے نوٹ پر عالیہ نے پیغام بھیجا ہے کہ ’’تھینک یو! آپ جو کچھ بھی کر رہے ہیں لوگوں کو بازیاب اور محفوظ رکھنے کیلئے۔ آپ حقیقی ہیرو ہیں۔‘‘
 ڈاکٹر شری پد نے عالیہ بھٹ کے اس حوصلہ افزا سرپرائز کے بدلے اپنی جانب سے بھی ایک پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’شکریہ عالیہ بھٹ اس سوئٹ سرپرائز کیلئے۔ کورونا وائرس وباکے خطرناک وقت کے دوران آپ کا یہ تحفہ بہت خاص ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK