Inquilab Logo

بھول بھلیا ۲؍ میں امر اُپادھیائے،تبو کے ساتھ نظر آئیںگے

Updated: July 28, 2021, 12:29 PM IST | Agency | Mumbai

امر اپادھیائے کی خواہش ہے کہ ان کی یہ فلم بڑے پردے پر ریلیز کی جائے کیونکہ ان کے مطابق بڑے پردے پر اپنا کام دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے

Amar Upadhyay .Picture:INN
امر اُپادھیائے۔۔تصویر: آئی این این

داکار امر اپادھیائے جلد ہی فلم `بھول بھلیا۲؍ ` میں نظر آئیں گے۔ وہ فلم میں اداکارہ تبو کے ساتھ نظر آئیں گے۔ حال ہی میں دینک بھاسکر سے خصوصی گفتگو کے دوران اداکار نے فلم سے متعلق کچھ خاص باتیں بتائیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فلم کو بڑے پردے پر دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
’’مجھے تبو کی  ا داکاری  پسند ہے‘‘
 امر اپادھیائے نے کہا کہ’’فلم کی آدھی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کی شوٹنگ کچھ وقت کے لئے روک دی گئی تھی۔ تبو ایک بہت ہی  پروفیشنل اداکارہ ہیں ، مجھے ان کی اداکاری واقعی پسند آئی۔ اور فلمساز انیس بزمی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی شانداررہا ۔ وہ حقیقی زندگی میں بھی بہت مذاقیہ ہیں ، ان کی موجودگی میں سیٹ کا ماحول بہت ہلکا رہتاہے۔ آج تک ایسا کوئی دن نہیں گزرا جب سیٹ پر کسی طرح کا کوئی تناؤ  ہوا ہو۔کارتک آرین بھی بہت ہی عمدہ شخصیت ہیں۔ ہم نے اب تک جو بھی شوٹنگ کی  ہے وہ ایک مثبت ماحول میں کی ہے۔ ‘‘
’’فلم کی شوٹنگ ستمبر کے آخر تک ختم ہوجائے گی‘‘
 امر اپادھیائے نے مزید کہا کہ’’ میں اس محل کے شہزادے کا کردار ادا کررہا ہوں جہاں ہر طرح کے واقعات ہوتے ہیں۔ ملند گنجی میرے والد کا کردار ادا کررہے ہیں ، جو اس محل کے راجا ہے۔ میرے ساتھ تبو ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ لوگ ہم دونوں کی جوڑی پسند کریں گے۔ ‘‘فلم کی شوٹنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ، امر کہتے ہیں ’’ہمارا اگلا شیڈول تیار ہے۔ اگر سب ٹھیک رہا تو ہم شوٹنگ کے لئے اگلے مہینے (اگست میں) لکھنؤ روانہ ہوجائیں گے۔ شوٹنگ ستمبر کے آخر تک ختم ہوجائے گی۔ فی الحال ، ممبئی اور لکھنؤ  کے مقامات پر ہم فلم کی شوٹنگ مکمل کریں گے ۔
’’ میں چاہتا ہوں کہ فلم صرف سینما گھروں میں ریلیز کی جائے‘‘
 تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے ، پچھلے کچھ مہینوں سے بہت ساری بڑی فلمیں براہ راست ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جاری کی گئی ہیں۔ تاہم ، امر چاہتے ہیں کہ ان کی آنے والی فلم `بھول بھلیا۲؍ سینما گھروں میں ہی ریلیز کی جائے۔ اس کے بارے میں ، امر نے کہا کہ سچ پوچھیں تو ، میں چاہتا ہوں کہ میری یہ فلم سینما گھروں میں آئے۔ بڑے پردے  اپنا کام دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا  ہے۔ `بھول بھلیا۲؍ کی کہانی بھی  بڑے پردے پر دیکھنے کے لائق ہے۔ تاہم فیصلہ ان پروڈیوسروں پر منحصر ہے جنہوں نے پیسہ لگایا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK