Inquilab Logo

امیتابھ بچن کو انٹرنیشنل فیڈریش آف فلم آرکائیوز کا ایوارڈ

Updated: March 12, 2021, 12:35 PM IST | Agency | Mumbai

امیتابھ بچن کو’انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم آرکائیوز‘ (ایف آئی اے ایف)کےذریعہ اعزاز سے نوازا جائےگا۔ امیتابھ بچن ہندوستانی سنیما کے پہلے فرد ہیں جنھیں فلم انڈسٹری کی دنیا میں ان کی شراکت کے لئے ایف آئی اے ایف ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Amitabh Bachchan .Picture:INN
امیتابھ بچن۔تصویر :آئی این این

 امیتابھ بچن کو’انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم آرکائیوز‘ (ایف آئی اے ایف)کےذریعہ اعزاز سے نوازا جائےگا۔ امیتابھ بچن ہندوستانی سنیما کے پہلے فرد ہیں جنھیں فلم انڈسٹری کی دنیا میں ان کی شراکت کے لئے ایف آئی اے ایف ایوارڈ سے نوازا گیا۔مارٹن اسکورسس اور کرسٹوفر نولان ۱۹؍مارچ کو ایک آن لائن پروگرام میں بگ بی کا اعزازدیں گے۔ اسکورسس اور نولان کو ایف آئی اے ایف ایوارڈزسے بھی نوازا جاچکا ہے۔ ایف آئی اے ایف کے صدر فریڈرک میری نےایک بیان میں کہا کہ ’’ایف آئی اے ایف کے ۲۰؍ ویں سالانہ ایوارڈز کی تقریب رواں سال ہوگی۔ اس لمحےکویادگار بنانے کیلئےدنیا کے سب سے بڑے فلم اسٹار سے بہتر کوئی نہیں ہوسکتا ہے… جوکئی برسوں سےوابستہ رہے،انہیں سمجھا اور انہیں فروغ دیا۔ انہوںنےکہاکہ امیتابھ بچن کوایف آئی اے ایف کے معتبرایوارڈ سے نوازکر ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ فلمی میراث کتنی متنا سب اور متنوع ہے۔ امیتابھ بچن کو ایف آئی اے ایف سےوابستہ فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن نےنامزد کیاہے۔ اسی دوران، امیتابھ بچن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایوارڈ کیلئے نامزد ہوکربہت فخرمحسوس کررہےہیں جس کے لئے وہ ’’مکمل طور پر پرعزم‘‘ ہیں۔ بچن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ بات اہم ہے کہ ہندوستان میں فلموں کے مجموعہ کو اہمیت دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK