Inquilab Logo

امیتابھ بچن نے اپنے والد ہریونش رائے بچن کی برسی پر انہیں یاد کیا

Updated: January 19, 2021, 12:39 PM IST | Agency | Mumbai

مشہورشاعر ہریونش رائے بچن کی آج یعنی ۱۸؍ جنوری کو برسی ہے اور اس موقع پر ان کے بیٹے اور سپر اسٹار امیتابھ بچن نےاپنے والد کی یاد میں ایک پوسٹ شیئرکیا۔

Amitabh Bachchan. Picture :INN
امیتابھ بچن ۔ تصویر:آئی این این

 مشہورشاعر ہریونش رائے بچن کی آج یعنی ۱۸؍  جنوری کو برسی ہے اور اس موقع پر ان کے بیٹے اور سپر اسٹار امیتابھ بچن نےاپنے والد کی یاد میں ایک پوسٹ شیئرکیا۔ مصنفین کی فہرست میں اپنی الگ شناخت رکھنے والے ہریونش رائے بچن کیلئےلکھےگئے اس پوسٹ کو اتوار کی شب ایک بجکر ۴۶؍منٹ پربگ بی نےاپنی سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کیا تھا۔امیتابھ نے لکھا ،’’یہ تاریخ۱۸؍جنوری مجھےایک مایوسی بھرے دن کی یاد دلاتی ہے… جب پوجیہ بابو جی نے آخری سانس لی۔ ان کی برسی ان کے خیالات کو مدنظررکھتے ہوئے منائی جائے گی جو انہوں نے ہمیں دی ہے۔ انہوں نے جو علم اور اخلاقی اقدار کا بیج جو ہمارے اندر بویا ہے…نےہمیں سب سے زیادہ ترغیب دی ہے… ہمیں گمراہ کن سوچ اورکام کے بیچرہنے کاطریقہ سکھایا… ایشور ہماری مدد کرے۔ ‘‘ اہم بات یہ ہے کہ امیتابھ اکثر اپنے والدین کو یاد کرتےہیں اور ان کے نام کی پوسٹ شیئر کرتے ہیں۔ سالگرہ اوربرسی کے موقع پر ، ہر بار جب ان کی یاد آتی ہے تو وہ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔امیتابھ نےکئی بار والد کے ساتھ اپنی تصویریں اور پرانے دنوں کے قصےشائقین کے ساتھ شیئر کئے ہیں۔ نومبر۲۰۲۰ءمیں، ہریونش رائے بچن کی سالگرہ کےموقع پر ، امیتابھ نے ان کی تصویر شیئر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نےٹویٹ کیا تھا’’پوجیہ بابو جی ہریونش رائے بچن جی کے۱۱۳؍ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیںکوٹی کوٹی شت شت نمن۔ میں قلم اور بندوق دونوں کا استعمال کرتا ہوں ، ایسے لوگ دنیامیںکم پائےجاتےہیں ، اگر میں چھپانا جانتا تو دنیا مجھےسادھو سمجھتی، دشمن میرا بن گیافریب دہی سے پاک میرا سلوک ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK