Inquilab Logo

مجھےکے بی سی کی لت لگ گئی ہے: امیتابھ بچن

Updated: September 18, 2020, 12:54 PM IST | Agency | Mumbai

فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اور عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والے امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی۱۲ ‘کیلئے نظم لکھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

Amitabh Bachchan. Picture:INN
امیتابھ بچن۔ تصویر: آئی این این

 فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اور عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والے امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی۱۲ ‘کیلئے نظم لکھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔انسٹاگرام پر امیتا بھ بچن نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جو اُن کے ٹی وی پروگرام ’کون بنے کروڑ پتی‘ کے سیٹ کی ہے، تھری پیس سوٹ پہن کر کُرسی پر بیٹھے اور ہاتھ میں موبائل فون تھامے امیتابھ بچن نے اپنی اِس تصویر کے ساتھ ایک شاندار نظم بھی لکھی۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن رواں سال جولائی میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں۱۱؍ جولائی کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جبکہ اگلے ہی دن بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور امیتابھ کی پوتی ارادھیا بچن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK