Inquilab Logo

امیتابھ بچن فلم ’گلابو سیتابو‘ میں اپنے کردار مرزا کے لُک کو پانے کیلئے سخت محنت کرتے تھے

Updated: June 10, 2020, 12:30 PM IST | Mumbai

ہدایت کارشوجیت سرکار کی امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانہ کی اداکاری والی فلم ’گلابو ستابو‘ ۱۲؍جون کو ایمیزون پرائم پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن بدمزاج بوڑھے کے کردار میں ہیں۔ اس کردار کا نام مرزا ہے۔ انہوں نے اس کردار کیلئے زبردست ’ٹرانسفارمیشن‘ لیا ہے۔ اب ایمیزون پرائم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں بتایا ہے کہ امیتابھ نے مرزا والا لُک کیسے لیا تھا۔

gulabositabo.photo:inquilab
گلابو ستابو۔تصویر:انقلاب

ہدایت کارشوجیت سرکار کی امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانہ کی اداکاری والی فلم ’گلابو ستابو‘ ۱۲؍جون کو ایمیزون پرائم پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن بدمزاج بوڑھے کے کردار میں ہیں۔ اس کردار کا نام مرزا ہے۔ انہوں نے اس کردار کیلئے زبردست ’ٹرانسفارمیشن‘ لیا ہے۔ اب ایمیزون پرائم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں بتایا ہے کہ امیتابھ نے مرزا والا لُک کیسے لیا تھا۔
  ویڈیو میں شوجیت سرکار نے کہا کہ مرزا کا کردار ایسا ہونا چاہئے کہ محسوس ہی نہ ہو کہ یہ امیتابھ بچن جی ہیں۔ ہمارے پاس ایک ریفرنس امیج تھی۔ یہ ریفرنس امیج ان کے پاس لے گئے اور بتایا کہ ایسا لک ہونا چاہئے۔ مصنوعی چہرہ، ناک، بال ان سب میں گھنٹوں لگتے تھے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے امیتابھ بچن کو مرزا کا لُک دیا گیا۔
 فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ اس میں امیتابھ کو ایک بدمزاج ضعیف آدمی کے طور پر دیکھ سکتے ہیں جبکہ آیوشمان بھی ایک مختلف شکل میں ہیں۔ اس فلم میں امیتابھ بچن ایک بدمزاج مکان مالک بنے ہیں جبکہ آیوشمان کھرانہ ایک ہوشیار کرایہ دار کی شکل میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK