Inquilab Logo

آنند ایل رائے فلم رکھشا بندھن کے دوسرے مرحلے کی شوٹنگ شروع کریں گے

Updated: August 30, 2021, 3:10 PM IST | Agency | Mumbai

ہدایتکار آنند ایل رائے دہلی میں فلم رکھشا بندھن کے دوسرے مرحلے کی شوٹنگ شروع کریں گے۔کورونا وائرس کی وجہ سے عائدہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔

Akshay Kumar, Bhoomi Pednikar and Anand L. Rai during the shooting.Picture:INN
فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار، بھومی پیڈنیکر اور آنند ایل رائے۔ تصویر: آئی این این

ہدایتکار آنند ایل رائے دہلی میں فلم رکھشا بندھن کے دوسرے مرحلے کی شوٹنگ شروع کریں گے۔کورونا وائرس کی وجہ سے عائدہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔  ڈائریکٹر آنند ایل رائے اپنے منفرد  زاویہ نظر اور بظاہر عام لگنے والی کہانیوں  میں مزاح کا ایک مختلف انداز پیدا کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔  ان کی  فلم ’تنو ویڈس منو‘ فرنچائزی  ثابت کرتی ہے کہ فلمساز کس طرح تفریح ​​اور مزاح کو ایک دھاگے میں کس طرح پروتے  ہیں۔ ہدایتکار اور فلمساز نے اس سے قبل اکشے کمار کے ساتھ اپنی  اگلی فلم رکھشا بندھن کے بارے میں اعلان کیا تھا جس کی شوٹنگ انہوں نے جون میں شروع کی تھی۔ فلم کا پہلا شیڈول کچھ دن پہلے ہی مکمل ہوا ہے  اور اب ڈائریکٹر جلد ہی فیملی ڈرامے کی کہانی پر مبنی فلم کے اگلے مرحلے کا شیڈول شروع کریں گے جو۱۰؍ ستمبر کو دہلی میں شروع ہوگاجس میں فلم کے مرکزی کردار اور دیگر  اداکارشامل ہوں گے ۔ ان میں  دیپکا کھنہ ، سعدیہ خطیب اور اسمرتی شری کانت سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یہ اداکارائیں فلم میں اکشے کمار کی بہنوں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
 رکھشا بندھن کی اسکرپٹ مشترکہ طور پر ہمانشو شرما اور کنیکا ڈھلون نے لکھی ہے۔ ہمانشوشرما آنند ایل رائے کے پرانے دوست ہیں۔ اس فلم میں اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر مرکزی کرداروں میں نظرآنے والے ہیں اور یہ فلم ایک بھائی اور اس کی بہنوں کے درمیان محبت ، بندھن اور لگاؤ ​​کے گرد گھومتی ہے۔ ’رکھشا بندھن‘ آنند ایل رائے کا اکشے کمار کے ساتھ ان کے میوزیکل رومانٹک ڈراما’ اترنگی رے‘ کے بعد دوسرا پروجیکٹ ہے جس میں دھنش اور سارہ علی خان بھی ہیں۔ حال ہی میں  وہ ’تمباڑ‘، ’من مرضیاں‘ ، ’شب منگل زیادہ ساودھان‘ اور ’حسینہ دل رُبا‘ جیسی کامیاب فلموں کے ساتھ فلمی شائقین کی تفریح کرچکے ہیں۔ آنند رائے نے بتا یاکہ وہ رکھشا بندھن  میں اکشے کمار کے ساتھ جوڑی بنارہے ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا محسوس ہورہاہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ جلد ہی مکمل ہوجائے گی اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اسے تھیٹر میں ریلیز کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK