Inquilab Logo

آیوشمان کھرانہ کے قریب ’انیک ‘ خاص ہے

Updated: May 11, 2022, 2:01 PM IST | Agency | Mumbai

لم انیک میں انڈرکورایجنٹ کے کردار میں نظر آنے والے ہیں ۔

Ayushmann Khurrana. Picture:INN
بالی ووڈ کے معروف اداکار آیوشمان ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اپنی آنے والی فلم ’انیک‘ کو خاص سمجھتے ہیں۔آیوشمان کھرانہ فلم انیک میں انڈرکورایجنٹ کے کردار میں نظر آنے والے ہیں ۔ آیوشمان نے فلم کے ٹریلر پرمداحوں کے ردعمل پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ آیوشمان نے کہا’’جب ہم انیک بنانے کیلئے  نکلے، تب انوبھوسرنے واضح کر دیا تھا کہ وہ ایک دلچسپ کہانی بنانا چاہتے ہیں، جو لوگوں کو ہندوستانی کے طورپراپنی شناخت کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردے گی ۔ ہم ہندوستانی ہونے کے ناطے بہت متنوع اور منفرد ہیں لیکن کیا ہم اسے مانتے ہیں اور اسے اپنی طاقت بناتے ہیں۔  ’انیک‘ کاارادہ  واضح طور پر سوال پوچھنا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سوال کا جواب ضرور ملے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ فلم میرے لئے بہت خاص ہے ۔‘‘ آیوشمان نے کہا ’’میں ٹریلر کو  ملنے والی  زبردست حمایت سے بے حد خوش ہوں۔ اس نے ہندوستانیوں کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK