Inquilab Logo

انجلینا جولی کا اپنے قتل کیلئے شوٹر رکھنے کا انکشاف

Updated: November 25, 2022, 12:47 PM IST | Agency | New York

 معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نےایک بار خودکشی کے پچھتاوے سے بچنے اور خود کی جان لینے کےلئے باقاعدہ ایک کرائے کا قاتل رکھا تھا۔

Angelina Jolie.Picture:INN
انجلینا جولی۔ تصویر :آئی این این

 معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نےایک بار خودکشی کے پچھتاوے سے بچنے اور خود کی جان لینے کےلئے باقاعدہ ایک کرائے کا قاتل رکھا تھا۔انجلینا جولی کے ایک ٹیم ممبر نے حال ہی میں ایک ’اوکے ڈیاریو‘ نامی اخبار کو انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ انجلینا جولی نے خود کو مارنے کیلئے ایک کرائے کی قاتل کی خدمات حاصل کی تھیں۔انجلینا جولی کے عملے کے مطابق اپنے قتل کی منصوبہ بندی کے لئے اداکارہ نے شوٹر کو ادائیگی تک کر دی تھی۔اداکارہ کے عملے کے مطابق وہ شوٹر کافی مہذب آدمی تھا، اس نے انجلینا سے اس منصوبہ بندی سے متعلق سوچنے کیلئے دو ماہ کا وقت لینے کا کہتے ہوئے دوبارہ سے کال کرنے کیلئے کہا جبکہ انجلینا نے اس دورانیے میں بھی خود کے قتل کا ارادہ ترک نہیں کیا۔اداکارہ کے عملے کے مطابق انجلینا کا کہنا تھا کہ اگر وہ خود کشی کرتی ہیں تو اُن کے اردگرد کے لوگ اُن کے اس عمل کو اپنا قصور سمجھیں گے کہ شاید وہ مجھے اس عمل سے روک سکتے۔انجلینا جولی کا ماننا تھا کہ اگر وہ خود کشی کے بجائے قتل ہو جاتی ہیں تو اُن کے قتل ہونے کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا یا کوئی بھی خود کو اس واقعہ کا قصور وار نہیں سمجھے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK