Inquilab Logo

انل کپور ٹویٹر پرخاص دوستوں کےساتھ ساتھ سینئر اورجونیئرفنکاروں کوبھی یادکرتے ہیں

Updated: January 10, 2022, 1:24 PM IST | Agency | Mumbai

 انل کپور  بالی ووڈ کے کامیاب اداکار ہیں۔ اب تک وہ سر گرم ہیں۔ ایک زمانے میں وہ شہرت کی بلندیوں پر تھے ،  زمانہ ان کی اداکاری کا قائل تھا ۔ ان کی فلمیں  ہٹ ہوجایا کرتی تھیں۔ ان کے نام سے فلمیں چلتی تھیں۔

Anil Kapoor.Picture:INN
انل کپور۔ تصویر: آئی این این

 انل کپور  بالی ووڈ کے کامیاب اداکار ہیں۔ اب تک وہ سر گرم ہیں۔ ایک زمانے میں وہ شہرت کی بلندیوں پر تھے ،  زمانہ ان کی اداکاری کا قائل تھا ۔ ان کی فلمیں  ہٹ ہوجایا کرتی تھیں۔ ان کے نام سے فلمیں چلتی تھیں۔  انل کپور کے  انداز  کے لوگ دیوانے تھے۔ وہ فلموں کی شوٹنگ کیلئے ممبئی کے کسی علاقے میں جاتے تھے  توان کی ایک جھلک پانے کیلئے بھیڑ جمع ہوجاتی تھی ، اس زمانے میں اکثر اداکاروں کے ساتھ یہی  ہوتا تھا ۔ انہیں اپنے مداحوں کی وجہ سے سیٹ پر دشواری ہوتی تھی ۔ کسی طرح سے وہ بچ بچا کر وہاں سے نکلتے تھے۔ ہر اداکار کی طرح انیل کپور کی زندگی میں بھی  زوال آیا ۔  ان کی مقبولیت کم ہونے لگی ۔ انہیں کم فلمیں ملنے لگیں ، حالانکہ وہ اب تک کام کررہےہیں لیکن اب فلموں میں ان کا کام کم ہوگیا ہے۔ وہ فلموں میں نظر ضرور آتے ہیں مگر پہلے کی طرح بار بار نہیں نظر آتے ہیں۔ اس دور میں وہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں۔   ان کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے حقیقی زندگی میں خود کو سیاست سے بچائے رکھا ہے، حالانکہ’ نایک‘ میں ان کے سیاسی کردار نے انہیں مقبول بنادیا تھا ۔ ایک دن کا وزیراعلیٰ بننے کی وجہ سے  انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ وہ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ  پر بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر سے بھی دوستی کااظہار کرتےہیں، ان کے ساتھ اپنی تصویر ریٹ ٹویٹ کرتےہیں ۔ سالگرہ  پر سورا بھاسکر ان کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹ کرتی ہیں تو اسے بھی ری ٹویٹ کرتے ہیں۔ عرفان خان کو بھی ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتےہیں۔ n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK