Inquilab Logo

یار یہ تو ہیرو سے زیادہ پیسے مانگ رہی ہے

Updated: January 03, 2021, 1:32 PM IST | Agency | Mumbai

انیل کپور نے کرینہ کے شو پر ان کے ہی تعلق سے پروڈیوسر کی بات کا انکشاف کیا

Anil Kapoor
انیل کپور

 بالی ووڈمیں اداکاروں اور اداکاراؤں کے معاوضے کےحوالے سے ہمیشہ ہی بحث رہی ہے۔اکثر اداکار کروڑوں روپے معاوضہ وصول کرتے ہیںجبکہ کئی اداکارائیں بھی کروڑوں روپے معاوضہ وصول کررہی ہیں۔معاوضے سے متعلق سوال پر کرینہ کپور کو بھی اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب انیل کپور نے اپنی پروڈیوس کردہ فلم میںاداکارہ کے معاوضے کے حوالے سے بتایا۔ اداکارہ کرینہ کپور کے چیٹ شو’واٹ ویمن وانٹ‘ میں اداکار انیل کپور اور ہدایت کار انوراگ باسو نے شرکت کی۔اس دوران اداکارہ نےپوچھاکہ ہالی ووڈ میں کئی اداکاروں نے اس وقت تک کام کرنے سے انکار کردیا ہے جب تک ان کے ساتھ اداکاراؤں کو برابر کا معاوضہ نہیں دیا جاتا، اس پر انیل کپور نے کہا کہ آپ نےتومجھ سے بہت پیسے لیے ہیں۔انیل کپورنے بتایا کہ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘کیلئے کرینہ نےاتنا معاوضہ مانگاکہ پروڈیوسرز نے کال کرکے کہا کہ ’’یار یہ تو ہیرو سے بھی زیادہ پیسے مانگ رہی ہے ، جس پر میں نے کہا کہ دے دو۔‘‘ خیال رہے کہ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کےپروڈیوسرز میں انیل کپور اور  ایکتا کپور سمیت دیگر شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK