Inquilab Logo

آنجہانی رشی کپور کی آخری فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

Updated: March 10, 2022, 12:05 PM IST | Agency

بالی ووڈ کے لیجنڈری آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔

Paresh Rawal and Rishi Kapoor in the movie poster.Picture:INN
فلم کے پوسٹر میں پریش راول اور رشی کپور ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے لیجنڈری آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔آج سے دو سال قبل اپریل ۲۰۲۲ء میں انتقال کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی آخری فلم ’شرما جی نمکین‘ کی ریلیز کی تاریخ جاری کردی گئی۔کئی سپر ہٹ اور یاد گار فلموں جیسے’’بابی‘‘، ’’کپور اینڈ سنز‘‘اور’’اگنی پتھ‘‘ وغیرہ میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکار رشی کپور کو مداح آخری بار دوبارہ سے اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ میں رشی کپور کے علاوہ اداکار پریش راول، جوہی چاؤلہ، سہیل نیر، تارک رائنا، ستیش کوشک و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر۳۱؍ مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ آنجہانی اداکار رشی کپور۳۰؍ اپریل۲۰۲۰ء کو۶۷؍ سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوکر چل بسے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK