Inquilab Logo

انوبھوکا کووڈ۱۹؍ پر اینتھولوجی پر فلم بنانے کا منصونہ

Updated: July 30, 2020, 12:19 PM IST | Agency | Mumbai

ہدایتکار انوبھو سنہا کووڈ۱۹؍ پر اینتھولوجی فلم بنائیں گے۔ انوبھو سنہا یہ فلم ہنسل مہتا، سدھیر مشرا، کیتن مہتا اور سبھاش کپور جیسے ڈائریکٹر س کے ساتھ مل کر بنانے کا فیصلہ کیاہے

Anubhav Sinha - PIC : INN
انوبھو سنہا ۔ تصویر : آئی این این

  ہدایتکار  انوبھو سنہا کووڈ۱۹؍ پر اینتھولوجی فلم بنائیں گے۔ انوبھو سنہا  یہ فلم ہنسل مہتا، سدھیر مشرا، کیتن مہتا اور سبھاش کپور جیسے ڈائریکٹر س کے ساتھ مل کر  بنانے  کا فیصلہ کیاہے۔ اس فلم کے ذریعے دکھایا جائے گا کہ کس طرح کووڈ۱۹؍ نےہر ایک کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔ انوبھو نے کہا ’’سدھیر بھائی کے ڈرائیور کو کوروناکے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایا گیا لیکن انہیں بسترنہیں ملا۔اس رات مجھے سمجھ آیا کہ کیوں نہ  ڈائریکٹرس کے ساتھ مل کر اس مسئلے پر فلم بنائی جائے۔ ہم نے عرفان خان جیسے عظیم فنکار کو کھویا  اور ان کی تدفین میں شریک نہیں ہوپائے۔ میں چاہتا ہوں انوراگ کشیپ بھی اس پروجیکٹ میں شریک ہوں لیکن  ایسا ممکن نہیں  ہوسکتا کیونکہ وہ  دیگر  پروجیکٹ  میں مصروف ہیں۔ سبھاش کپور نے بتایا ’’میں نے دنیامیں پہلے کبھی ایسا ماحول نہیں دیکھا۔میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایسی کہانی پر کام کرنے کے لئے حوصلہ افزا ہوں۔ دوسری جانب سدھیر مشرا نے بتایا کہ انہیں اس فلم  پر نومبر تک  کام  شروع ہونے کی امید ہے لیکن اگر ملک  سے باہر شوٹنگ کرنی پڑی اور ہجوم کی ضرورت ہوئی تو یہ  وقت کے مطابق  ممکن ہوگا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK