Inquilab Logo

انوپم کھیر نے بھی کورونا کیخلاف جنگ میں لوگوں کی مدد کیلئےقدم بڑھایا

Updated: May 13, 2021, 12:05 PM IST | Agency | Mumbai

ایک ویڈیو کے ذریعہ اعلان،کورونا کے علاج سے متعلق اشیاء کو اسپتالوں میں بلا معاوضہ پہنچائیں گے،۲؍مزید فائونڈیشن کے ساتھ کام کررہے ہیں

 Anupam Kher .Picture:INN
انوپم کھیر۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کے مشہور کریکٹر ایکٹر  انوپم کھیرکورونابحران کے دوران آگے آئے ہیں اور انہوں نے کورونا مریضوں کی مفت خدمت کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔  واضح رہے کہ کورونا وباکی دوسری لہر نے پورے ملک میں قہر برپا کر رکھاہے۔بالی ووڈکےمتعدد فنکار ضرورت مند لوگوں کی مددکر رہےہیں۔ اب انوپم کھیر بھی لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ انوپم نے کورونا مریضوں کی مفت خدمت کرنے کی ذمہ داری  لی ہے۔انوپم کھیرکورونا کے علاج سےمتعلق اشیاءکو اسپتالوں میں بلا معاوضہ پہنچا رہے ہیں۔ اس میں ’ انوپم کھیر فاؤنڈیشن‘  کے علاوہ۲؍مزیدفاؤنڈیشن مدد کر رہے ہیں۔ انوپم کھیرفاؤنڈیشن نےیہ کام امریکہ کے  ’گلوبل کینسر فاؤنڈیشن‘ اور ملک میںواقع’بھارت فورج‘کے اشتراک سے شروع کیا ہے۔ وہ اسپتالوں میںایمبولینس، آکسیجن کنسٹریٹرس، وینٹی لیٹر،بیگ پیک آکسیجن مشینیں، ٹرانسپورٹ وینٹی لیٹرزاور زندگی بچانےوالی چیزوں کی مفت ترسیل کررہے ہیں ۔  انوپم کھیر نےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر تے ہوئے  اس بات کی جانکاری دی ہے۔ انوپم کھیر نے ویڈیو میں بتایا کہ کورونا سے لڑنے کیلئےہم ملک کے مختلف حصوں میں مریضوں  کیلئے ضروری سامان اسپتالوں میں پہنچا رہےہیں۔ہمارا  فاؤنڈیشن مہاراشٹر، بہار ، جموں کشمیرسمیت متعدد ریاستوں کے مختلف شہروں میں یہ سہولت  مہیا کرائے گا۔نیزضرورت کے پیش نظر کورونا متاثرین کے لئے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی شروع کریںگے۔ اس ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے معروف سائیکلوجسٹ اور  سائیکو تھیراپسٹ کورونا مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بات کریں گے اور انہیں ذہنی دباؤ سے باہر نکالنے میں مدد کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK