Inquilab Logo

انوپم کھیر’ایمرجنسی‘ میں جے پرکاش نارائن کا رول ادا کریں گے

Updated: July 24, 2022, 9:35 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر فلم’ ایمرجنسی‘ میں جے پرکاش نارائن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے

`Emergency`
`ایمرجنسی‘

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر فلم’ ایمرجنسی‘ میں جے پرکاش نارائن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔   واضح رہے کہ ان دنوں کنگنا رناوت ’ `ایمرجنسی‘ کے تعلق سے موضـوع بحث ہیں۔ اس فلم میں کنگنا رناوت سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی اور فلم کی ہدایت کاری بھی کریں گی۔ وہ اس فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اسے پروڈیوس بھی کریں گی۔ کنگنا رناوت کے لُک کے بعد اب اس فلم سے انوپم کھیر کا لُک بھی سامنے آگیا ہے۔ انوپم کھیر فلم ’ایمرجنسی‘ میں آنجہانی سیاستداں جے پرکاش نارائن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
   انوپم کھیر نے ٹویٹ کیا کہ ’’ وہ کنگنا رناوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’ ایمرجنسی‘ میں جے پرکاش نارائن کا کردارنبھانے پر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ’ ایمرجنسی‘ ان کی  ۵۲۷؍ویں فلم ہے۔
 قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ فلم  ۱۹۷۵ء میں لگنے والی ایمرجنسی کی کہانی سے متصل ہے ۔ ۲۵؍ جون ۱۹۷۵ءکو اندرا گاندھی کی قیادت میں اس وقت کی کانگریس حکومت نے پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی ۔ یہ فلم ۲۵؍ جون ۲۰۲۳ءکو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK